Skip to content
نئی دہلی، 14فروری (ایجنسیز ) امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں سے بھرا ایک اور طیارہ آج ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ طیارے میں 119 افراد سوار ہوں گے۔ان میں سے 67 پنجاب کے رہنے والے ہیں۔ طیارے کی آمد کی اطلاع کے بعد امرتسر میں انٹیلی جنس ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔پنجاب پولیس کے ڈی سی پی ہرپریت سنگھ مینڈھر نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ ہفتہ کی رات ایک طیارہ امرتسر میں اترے گا۔طیارہ رات 10 بجے امرتسر ہوائی اڈے پر اترے گا۔ اس سے قبل 5 فروری کو امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ڈی پورٹ کیے گئے ہندوستانیوں میں ملک کی چھ ریاستوں کے لوگ شامل تھے۔ ان میں سے ہریانہ کے 34، گجرات کے 33 اور پنجاب کے 30 افراد کو امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مہاراشٹر کے 3، اتر پردیش کے 2 اور چندی گڑھ کے 2 لوگ شامل تھے۔ امرتسر میں طیارے کے اترنے کی کئی وجوہات تھیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے ہندوستانی شہریوں میں پنجاب اور ہریانہ کے لوگ زیادہ تھے۔
وہیں جہاز کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی نہیں اتارا گیا کیونکہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہونی تھی۔اس طرح ایجنٹ فی کس 35 سے 40 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ ان تمام لوگوں کو میکسیکو، پنامہ وغیرہ کے جنگلات سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل کرایا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امریکہ بھی نہیں پہنچ سکتے اور جنگلوں میں بھوک پیاس کی شدت برداشت نہ کرکے موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...