Skip to content
واشنگٹن؍نئی ہلی ، 14فروری (ایجنسیزا )پی ایم مودی امریکہ دورہ مکمل کرچکے ہیں اور واپس دہلی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں انہوں نے دوطرفہ مذاکرات کے علاوہ کئی میٹنگ کی اور متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔ امریکہ دورہ کو انہوں نے انتہائی نتیجہ خیز دورہ قرار دیا ہے۔ اس دورے کے سلسلے میں وزیراعظم نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کو کافی سودمند قرار دیا ہے۔ دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایکس پر لکھا کہیہاں ایک انتہائی نتیجہ خیز دورے کی جھلکیاں ،توانائی سے لے کر تعلیم تک، تجارت سے ٹیکنالوجی تک اور خلاء تک،تمام مسائل پر بات ہوئی۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ نے 13 فروری 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی پی ایم مودی کی ان کے رسمی دورے کے دوران میزبانی کی۔
آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور تکثیریت کی قدر کرنے والی خودمختار اور متحرک جمہوریتوں کے رہنماؤں کے طور پر، صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات، خیر سگالی اور اپنے شہریوں کے مضبوط روابط پر مبنی ہندوستان – امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دینے کا اعادہ کیا۔آج صدر ٹرمپ اور پی ایم مودی نے تعاون کے کلیدی ستونوں میں تبدیلی لانے کے لیے ایک نئی پہل-’’21 ویں صدی کے لیے امریکہ – ہندوستان کومپیکٹ(فوجی شراکت داری، تیز رفتار تجارت اور ٹیکنالوجی کے لیے مواقع کو متحرک کرنا) کا آغاز کیا۔ اس پہل کے تحت انہوں نے باہمی مفاد کیلئے شراکت داری کے واسطے اعتماد کی سطح کو ظاہر کرنے کے لیے اس سال ابتدائی ثمرے کے ساتھ نتائج پر مبنی ایجنڈے کا عہد کیا۔
امریکہ- ہندوستان اسٹریٹجک مفادات کے گہرے روابط کو اجاگر کرتے ہوئے، رہنماؤں نے متعدد شعبوں پر محیط متحرک دفاعی شراکت داری کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دفاعی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، رہنماؤں نے اس سال 21 ویں صدی میں امریکہ- ہندوستان میجر ڈیفنس پارٹنرشپ کے لیے ایک نئے دس سالہ خاکہ پر دستخط کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔رہنماؤں نے آج تک ہندوستان کے سازو سامان میں امریکہ میں تیار کردہ دفاعی اشیاء کے نمایاں انضمام کا خیرمقدم کیا، جس میں سی130- جیسپر ہرکیولس، سی-17 گلوب ماسٹر III، پی-8I پوسیڈن طیارے؛ سی ایچ-47 ایف چنوکس، ایم ایچ -60 آر سی ہاکس، اور اے ایچ-64ای اپاچیز؛ ہارپون اینٹی شپ میزائل؛ ایم777 ہووٹئزرز اور ایم کیو-9بی شامل ہیں۔ رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ امریکہ باہمی تعاون اور دفاعی صنعتی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ دفاعی فروخت اور مشترکہ پیداوار میں توسیع کرے گا۔
انہوں نے اس سال ہندوستان کی دفاعی ضروریات کو تیزی سے پورا کرنے کے لیے ہندوستان میں ’’جیولین‘‘ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلز اور ’’اسٹرائیکر‘‘ انفنٹری کمبیٹ وہیکلز کے لیے نئی خریداری اور مشترکہ پیداوار کے انتظامات کو آگے بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وہ فروخت کی شرائط پر معاہدے کے بعد بحر ہند کے خطے میں ہندوستان کی سمندری نگرانی کی رسائی کو بڑھانے کے لیے چھ اضافی پی-8 آئی میری ٹائم پٹرول طیاروں کی خریداری مکمل ہونے کی بھی توقع کرتے ہیں۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہندوستان اسٹریٹجک ٹریڈ آتھورائزیشن-1 (ایس ٹی اے-1) اور ایک کلیدی کواڈ پارٹنر کے ساتھ ایک اہم دفاعی شراکت دار ہے، امریکہ اور ہندوستان دفاعی تجارت کے مطابق ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دیکھ بھال، اسپیئر سپلائیز اور اندرون ملک مرمت اور امریکہ کے ذریعے فراہم کردہ دفاعی نظام کی بحالی کو ہموار کرنے کے لیے ہتھیاروں کے بین الاقوامی ٹریفک کے ضوابط (آئی ٹی اے آر) سمیت اپنے اپنے ہتھیاروں کی منتقلی کے ضوابط کا جائزہ لیں گے۔
رہنماؤں نے اس سال باہمی دفاعی خریداری (آر ڈی پی) معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ان کے خریداری کے نظام کو بہتر طریقے سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور دفاعی سامان اور خدمات کی باہمی فراہمی کو ہموار بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے خلا، فضائی دفاع، میزائل، سمندری اور زیر سمندر ٹیکنالوجیز میں دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون کو تیز کرنے کا عہد کیا، جس میں امریکہ نے ہندوستان کو پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے اور زیر سمندر نظام جاری کرنے سے متعلق اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کا اعلان کیا۔
دفاعی صنعتی تعاون کے لیے امریکہ – ہندوستان روڈ میپ کی بنیاد پر اور خود مختار نظاموں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، رہنماؤں نے ہند بحرالکاہل میں صنعتی شراکت داری اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک نئی پہل -خود مختار نظام صنعت اتحاد (اے ایس آئی اے) کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اینڈوریل انڈسٹریز اور مہندرا گروپ کے درمیان جدید ترین خود مختار ٹیکنالوجیز پر ایک نئی شراکت داری کا خیرمقدم کیا تاکہ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ترین سمندری نظام اور جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے کاؤنٹر بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (یو اے ایس) کو مشترکہ طور پر تیار کیا جا سکے۔رہنماؤں نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل کرتے ہوئے بہتر تربیت، مشقوں اور کارروائیوں کے ذریعے تمام ڈومینز-ہوا، زمین، سمندر، خلا اور سائبر اسپیس میں فوجی تعاون کو بڑھانے کا بھی عہد کیا۔
رہنماو?ں نے ہندوستان میں بڑے پیمانے اور وسعت کے ساتھ آئندہ ’’ٹائیگر ٹرایمف‘‘ سہ فریقی مشق (پہلی بار 2019 میں افتتاح کیا گیا) کا خیرمقدم کیا۔آخر میں، رہنماؤں نے ہند بحرالکاہل میں امریکہ اور ہندوستانی افوا ج کی بیرون ملک تعیناتی کی حمایت اور اسے برقرار رکھنے کے لیے نئی پہل کرنے کا عہد کیا، جس میں بہتر لاجسٹکس اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ساتھ ساتھ مشترکہ انسانی اور آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں کے ساتھ دیگر تبادلوں اور سلامتی تعاون کی مصروفیات کے لیے فورس کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے انتظامات شامل ہیں۔ دونوںرہنماؤں نے اپنے شہریوں کو زیادہ خوشحال، مضبوطی، معیشتوں کو زیادہ اختراعی اور سپلائی چین کو زیادہ پائیدار بنانے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے ترقی کو فروغ دینے کے لئے امریکہ – ہندوستان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے کا عزم کیا جو شفافیت، قومی سلامتی اور روزگار کے مواقع کو یقینی بناتا ہے۔
اس مقصد کے لیے، رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کے لیے ایک جرات مندانہ نیا ہدف -’’مشن 500‘‘مقرر کیا -جس کا مقصد 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا سے زیادہ 500 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ اس سطح کے عزائم کے لیے نئی، منصفانہ تجارتی شرائط کی ضرورت ہوگی، رہنماؤں نے 2025 کے آخر تک باہمی فائدہ مند، کثیر شعبہ جاتی دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کی پہلی قسط پر بات چیت کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ رہنماؤں نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سینئر نمائندوں کو نامزد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کیا کہ تجارتی تعلقات مکمل طور پر سی او پی اے سی ٹی کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس اختراعی، وسیع تر بی ٹی اے کو آگے بڑھانے کے لیے، امریکہ اور ہندوستان سامان اور خدمات کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر اپنائیں گے، اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنے اور سپلائی چین کے انضمام کو گہرا کرنے کے لیے مل کرکام کریں گے۔رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی، سماجی بہبود اور تکنیکی اختراع کے لیے توانائی کی حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے توانائی کی کفایت، بھروسہ منداور دستیابی اور مستحکم توانائی کی منڈیوں کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ-ہندوستان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
توانائی کے عالمی منظر نامے کو آگے بڑھانے میں امریکہ اور ہندوستان کے اہم پروڈیوسرز اور صارفین کے طور پر نتیجہ خیز کردار کو محسوس کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے تیل، گیس، اور سول نیوکلیئر توانائی سمیت، امریکہ-ہندوستان انرجی سیکورٹی پارٹنرشپ کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے ہماری حکومتوں، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنے اور ایک پائیدار امریکہ- ہندوستان شراکت داری کے لیے ان کے آرزو مند وژن کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا جو ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے ہمارے لوگوں کی امنگوں کو آگے بڑھاتا ہے، عالمی بھلائی کی خدمت کرتا ہے، اور ایک آزاد اور کھلے بحرہند و بحرالکاہل میں تعاون کرتا ہے۔
Like this:
Like Loading...