Skip to content
اجمیر ،15فروری (ایجنسیز) ملک کے مشہور صنعتکار گوتم اڈانی ہفتہ کو اپنی اہلیہ کے ساتھ سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ اجمیر پہنچے اور خواجہ غریب نواز کے مزار پر جبین نیاز خم کی ۔ چادر اور عقیدت کے پھول چڑھاکر ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کی۔ اس دوران درگاہ کے خادم سلمان چشتی نے انہیں تبرک بھی پیش کیا۔
خبر کے مطابق گوتم اڈانی پرائیویٹ طیارے سے کشن گڑھ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے اجمیر درگاہ پہنچے۔ شام کو درگاہ پہنچنے کے بعد انہوں نے خواجہ غریب نواز معین الدین حسن چشتی کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔دورے کے دوران انہوں نے ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔گوتم اڈانی نے درگاہ کے بیگم دلان میں بیٹھ کر قوالی کا بھی لطف لیا۔
درگاہ شریف آنے والے زائرین اکثر یہاں بیٹھ کر قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس دوران درگاہ کے خادم سلمان چشتی نے انہیں تبرک پیش کیا اور خواجہ صاحب کی تعلیمات اور صوفی روایت کی اہمیت پر گفتگو کی۔درگاہ پر جانے کے بعد گوتم اڈانی اجمیر کے مہاویر سرکل علاقے میں شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ تقریب اپنے کسی قریبی شخص کی ہے ۔ تقریب میں شرکت کے بعد وہ سڑک کے ذریعے کشن گڑھ ہوائی اڈے واپس آئیں گے اور وہاں سے نجی طیارے کے ذریعے روانہ ہوں گے۔
Like this:
Like Loading...