Skip to content
نئی دہلی ،15فروری (ایجنسیز) دہلی میٹرو کے اندر ہنگامہ آرائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس کے بعد میٹرو کے اندر حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں لوگ ایگزٹ گیٹ سے چھلانگ لگاتے، شور مچاتے اور ہنگامہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ آٹومیٹک فیر کلیکشن (اے ایف سی) کے گیٹ سے چھلانگ لگا کر باہر نکل رہے تھے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے کہا کہ یہ واقعہ 13 فروری کی شام جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، جو وائلٹ لائن پر ہے۔دہلی میٹرو نے پوسٹ میں لکھا کہ ڈی ایم آر سی بتانا چاہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو 13 فروری 2025 کی شام کا ہے۔ یہ جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کی وائلٹ لائن کا ہے۔
اس ویڈیو میں کچھ مسافر اے ایف سی کے گیٹ سے چھلانگ لگا کر باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ دیر کے لیے مسافروں کا عارضی رش تھا جب کچھ مسافر اے ایف سی گیٹ پر چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایسے مسافروں کو مشورہ دینے کے لیے سیکیورٹی اہلکار اور دیگر عملہ مناسب تعداد میں موجود تھا اور حالات کبھی بھی قابو سے باہر نہیں ہوئے۔
بلکہ اے ایف سی گیٹ پر اچانک رش کی وجہ سے یہ چند مسافروں کا ایک لمحاتی ردعمل تھا۔دہلی میٹرو کی سیکورٹی سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی آئی ایس ایف نے بھی اس کی جانچ کی۔ یہ 13 فروری کی رات 11.22 بجے کا بتایا جاتا ہے۔
Like this:
Like Loading...