Skip to content
کاماریڈی،16فروری( ایجنسیز) مینارٹی جونئیر کالج دیون پلی کاماریڈی کے مینارٹی مسلم طلبہ کا سالانہ اختتامی پروگرام بابا گوڈ فنگشن حال کاماریڈی رکھا گیا جس میں M PC اور B PC کے طلبہ کے تکمیل قرآن پاک مکمل کرنے والوں کی گل پوشی کی گئی جس میں معزز مہمانوں کے طور پر شہر کاماریڈی کہ علماء اسکولس پرنسپل دیگر نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا پروگرام کا آغاز قرائت قرآن اور نعت شریف کالج کے طلبہ نے پیش کیا مولانا حسین احمد حسامی نے تمہیدی کلمات پیش کیے پرنسپل محمد امتیاز علی نے ایجوکیشنل اور کالج کے سرگرمیوں سے واقف کروایا اور کہا کہ اس کالج سے میں نے دو MB BS ڈاکٹرس اور سینکڑوں انجینئرنگ دئی
ے اس موقع پر مولوی عبد الحفیظ وکیل ہاشمی خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ انگلش کالج میں دینی فکر بچوں میں آرہی ہمارے پرسنل محمد امتیاز علی فکروں اور جہدوجہد کی عکاسی ہے مولانا حسین احمد حسامی نے ان طلبہ کو اخلاقی ومعاشی دینی فکریں راسخ کرنے کی کوشش کی ہی وجہ جو آج طلبہ اسلامی قامت میں نظر آرہے ہیں مولوی شیخ نور الالیاس نے پرسنل محمد امتیاز علی اور تمام اساتذہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور تکمیل قرآن پاک کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی مولانا سعید احمد مظاہری اپنے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس عصری دور میں ایسا ماحول جس میں طلبہ اخلاقی اعتبار سے بھی اچھے ہیں دینی رمق کی آمیزش میں پائی جارہی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے مولانا نے پرسنل محمد امتیاز علی اساتذہ اور عربی ٹیوٹر مولانا حسین احمد حسامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی محمد ضیاء الدین طلبہ کے اس پروگرام اور تکمیل قرآن پاک دیکھ کر جزباتی ہو گئ
اور آنسو جاری ہو گئے موصوف نے پرسنل محمد امتیاز علی اور تمام اساتذہ کی شال پوشی و گل پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اس موقع پر حافظ شیخ محمد امتیاز امام و خطیب مسجد تحصیل حافظ عتیق الرحمن فائق۔ عبد المنان یچ ایم المنان اسکول فھیم الدین لولا اسکول رحیم انور ، حبیب بن سعید صدر مسجد تحصیل ،شیخ محمد یوسف ،محمد خواجہ ، شیخ احمد صدر مسجد مریم نے اپنے خیالات سے کالج کے پرنسپل امتیاز علی اور مولانا حسین احمد حسامی دیگر اساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔واضح رہے کہ مینارٹی جونئیر کالج دیون پلی کاماریڈی جس میں انگلش میڈیم M PC اور BI PC کی معیاری تعلیم ، رہائش کا مکمل بندوبس بہترین غذا کے ساتھ دیگر سہولیات فری فراہم کی جاتی ہے ۔
دسویں جماعت زیر تعلیم طلبہ کا انٹرمیڈیٹ M PC & Bi PC کے لیے داخلہ کا اغاز ہو چکا ہے والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس سنہرے موقع سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن کرائیں ، پرنسپل محمد امتیاز علی 8978847884 سے رابطہ کریں
Like this:
Like Loading...