Skip to content
نئی دہلی ،15فروری (ایجنسیز) مشہور یوٹیوبرسمے رائنا کے شو میں متنازعہ تبصروں کرکے مشکلات میں پھنسے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کیخلاف مہاراشٹر سے آسام تک ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ان کا مقدمہ بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے بیٹے ابھینو چندرچوڑ لڑ رہے ہیں۔خیال رہے کہ ابھینو چندر چوڑ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کیخلاف درج کئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔
لیکن سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے رنویر الہ آبادیہ کی ان درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جس کے بعد اب درخواستیں دو سے تین روز میں عدالتی کارروائی میں درج ہو جائیں گی۔اب رنویر الہ آبادیہ کے ہائی پروفائل کیس میں ابھینو چندر چوڑ کے داخلے نے سپریم کورٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ حالانکہ پہلے کسی نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی، لیکن رنویر الہ آبادیہ کے معاملے میں ابھینو چندر چوڑ کی انٹری پوری سپریم کورٹ میں بحث کا موضوع بن گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جسمانی طور پر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ؛لیکن عملی طور پر سی جے آئی کورٹ میں شامل ہوئے اور اس درخواست کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ سی جے آئی کھنہ نے کیس کی سماعت کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی، لیکن کہا کہ کیس کی جلد سماعت کی جائے گی۔
Post Views: 15
Like this:
Like Loading...