Skip to content
ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مر حومہ عالیہ بیگم کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ‘ پولیس اور ڈاکٹر کی جھوٹے رپورٹ کی انکوئری کرکے سچ کو سامنے لایا جائے ۔حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان
حیدرآباد (۱۸؍ فروری 2025ء) حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی ہداہت پر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کا ایک وفد نے موضع انتارام منڈل من پلی تعلقہ اندول ضلع سنگاریڈی کے ساکن اسماعیل سے ملاقات کی جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ۱۱؍ فروری کی شب محمد اسماعیل صاحب نے اپنے مکان کے قریب واقع نالی میں ـقضاء حاجت سے فارغ ہونے کیلئے گئے۔ جس پر پڑوس میں رہنے والے ویرار یڈی اور وجئے ریڈی نے اعتراض کیا اور بحث و تکرار نے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔
حالانکہ ان کے مکان اور ان کے مکان کے درمیان (70) میٹر کا فاصلہ ہے ۔ جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے وفد نے بتایا کہ ہ وجئے ریڈی اور ویر اریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ اسماعیل پر حملہ کر دیا اس موقع پر ان کی لڑکی عالیہ بیگم عمر 15 سال متعلمہ دسویں جماعت نے اپنے والد کو اشرار کے حملہ سے بچانے کی کوشش کی جس پر اشرار نے ا سماعیل صاحب کو چھوڑکر عالیہ بیگم پر جان لیواء حملہ کیا اور ان پر وزنی پتھر سے حملہ کر دیا۔ جسکی بناپر وہ شدید زخمی ہوگئی۔والدین نے علاج کے لئے فوری قریبی د واحانہ منتقل کیا ہے ۔ لڑکی عالیہ ۱۵؍ فروری شب سنگاریڈی کے ایک دواخانہ میں دوران علاج جان بحق ہوگئی۔
جمعیۃ علماء سنگاریڈی کے ذمہ داران نے متاثرہ خاندان سے اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت پیش کی اور ہر ممکنہ تعان کا تیقن دیا ۔اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر نے منصوبہ بند طریقہ سے اسماعیل صاحب پر جان لیواء حملہ کیا ۔ جمعیۃ علماء اس واقعہ کی پرزور مزمت کرتی ہے اور جو بھی لوگ اس واقعہ میں ملوث ہے ان کو کیفر کردار تک پہونچانے کی ضرورت ہے ۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے تلنگانہ چیف منسٹر کے سکریٹری اور ضلع ایس پی سے بات چیت کی اور جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہے ان کے خلاف انکوئری کرنے کا مطالبہ کیا ۔
پولیس اور ڈاکٹر نے متاثرہ لڑکی کے خلاف جھو ٹے رپورٹ پیش کی ۔ موجودہ جج سے انکوائری کرواکے سچائی کو سامنے لایا جائے ۔ اسی طرح مرحومہ کے والد جناب اسماعیل صاحب سے فون پر بات کرکے ان کی تعزیت کی جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے وقد نے ضلع کے (SP) سے ملاقات کرکے ممیورنڈم پیش کیا ۔اور دونوں ملزمان اور دیگر افراد کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیں ۔
اس وفد میں مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی مفتی عبدالصبور قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی حافظ اکبر صاحب خازن جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی مولانا عبدلمجیب صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ظہیراباد عبدالقدیر صاحب سکریٹری جمعتیہ علماء مولانا مصباح صاحب جنرل سکریٹری سداسیوپیٹ حافظ شفیع صاحب منہاجی مولانا صہیب رومی سداسیوپیٹ مولانا سلمان سلطان پوری سداسیوپیٹ۔عبدالماجد صاحب صدر عیدگاہ کمیٹی ظہیراباد ایوب صاحب جنرل سکریٹری عیدگاہ کمیٹی ظہیراباد۔وسیم جناب پی ٹی نصیر صاحب منیجر ظہیراباد سنروہی ہسپتال ظہیرآباد موجو د تھے۔
Like this:
Like Loading...