Skip to content
آج بچکندہ مسجد عابدین میں جلسہ استقبال رمضان و اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد۔
عوام الناس سے شرکت کی اپیل۔
کاماریڈی، 19 فروری (پریس نوٹ) کاماریڈی ضلع کے بچکندہ ٹاؤن کی مسجد عابدین میں آج 20 فروری بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء ایک اہم دینی و اصلاحی جلسہ بعنوان "استقبال رمضان و اصلاحِ معاشرہ” منعقد کیا جا رہا ہے جس میں نامور علمائے کرام کی شرکت متوقع ہے۔ جلسے کے مہمانِ خصوصی مولانا ارشد علی قاسمی (سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ) اور مولانا وجیہ الدین (ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ حیدرآباد) ہوں گے، جو سامعین سے خطاب کرتے ہوئے رمضان کی تیاری، اس کے روحانی فوائد اور اصلاحِ معاشرہ پر روشنی ڈالیں گے۔
اس جلسے کا انعقاد صدر مسجد عابدین بچکندہ غلام احمد، نائب صدر سید لئیق، خازن یوسف چاوش اور اراکین کمیٹی کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ جلسے کے کامیاب انعقاد اور زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کے لیے انتظامیہ نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ جوق در جوق اس بابرکت محفل میں شریک ہوں اور اپنے ایمان کو تازگی بخشیں۔
واضح رہے کہ جلسے میں شریک تمام افراد کے لیے بعد نماز مغرب طعام کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ دینی ماحول کے ساتھ ساتھ خوشگوار ضیافت کا اہتمام بھی ہو۔ اس موقع پر شیخ مجیب، شیخ نثار، محمد مجاہد، سید انور اللہ، ثاقب خان، محمد سعدل محمد علاؤ الدین بھی موجود تھے۔مزید تفصیلات اور شرکت کے لئے منتظمین سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 9963066120، 8008788046۔
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...