Skip to content
گلبرگہ،19فروری( پریس نوٹ)البدر ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل گلبرگہ کے ڈاکٹرس اور انٹرنس کی ٹیم نے ڈاکٹر محمد عبداللہ کی قیادت میں مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن میں ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا، اس موقع پر حضرت مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن نے البدر ڈینٹل کالج کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عبداللہ کا تعارف کرایا اور طلباء سے کہاکہ ان ماہرین کے مشورہ غور سے سنیں اور اس پر عمل کریں اور صحت مند رہیں،، ڈاکٹر محمد عبداللہ نے طلباء کو دانتوں کی حفاظت اور مظبوطی کیلئے دانتوں کوصاف رکھنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر محمد کیف نے دانتوں کے ماڈل نمونہ پر برش کرنے کا عملی طریقہ بتایا، اس کے بعد ڈینٹل چیک اپ شروع ہوا، مدرسہ کے تما م طلباء کا چیک اپ کیا گیا اور کچھ طلباء کو ہسپتال آکر علاج کرانے کا مشورہ دیا گیا ،اس کیمپ کی نگرانی محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی نے کی اور تمام اساتذہ نے اس میں تعاون کیا ،ڈاکٹر محمد عبداللہ کے ہمراہ ان کی ٹیم میں ڈاکٹر محمد سمیر ،ڈاکٹر نفیس یاسمین ، ڈاکٹر صبیحہ عشرت بھی شامل تھے۔
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...