Skip to content
میزان انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مختلف محلہ جات میں ہیلتھ کیمپ کاانعقاد
حیدرآباد24فروی(راست)میزان انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکس کے زیراہتمام شہرحیدرآباد کے مختلف محلہ جات علی نگر، جھرہ اورکاروان میں غریب عوام کو طبی سہولت پہنچانے کیلئے مفت کمیونٹی ہیلتھ کیمپ کاانعقاد اور ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ ماہر ڈاکٹر زیب النساء بیگم کی نگرانی میںمیزان انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین طب اورمیڈیکل طلبہ نے اس کیمپ میں حصہ لیا ۔ اس کیمپ سے 340 سے زائدافراد نے استفادہ کیا۔
کیمپ کے دوران غریب وپسماندہ عوام اور ضعیف افراد پرخصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر مریضوں کی مفت کونسلنگ اور ہیلتھ چیک اپ کیاگیا جس میں بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، ای سی جی اور دوسرے ٹسٹ شامل تھے اور مریضوں میں مفت ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ضرورت مندمریضوں کو بی کمپلیکس، آئرن، کیلشیم، وٹامنس اور دیگر ادویات بھی مفت فراہم کئے گئے۔
اس موقع پرعلاقہ کے جن مریضوں کوکیمپ تک پہنچنے میں دشواری ہوئی ان کے مکان پہنچ کر معائنہ کیاگیا۔ میزان ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی مختار احمد نے کمیونٹی ہیلت کیمپ کو کامیاب بنانے پر میڈیکل تربیت حاصل کرنے والے طلبہ اور طبی ماہرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ میزان ایجوکیشنل سوسائٹی 2002میں اپنے قیام سے تعلیم اور صحت کے میدان میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے
اور کمیونٹی ہیلتھ کیمپ کے ذر یعہ ہم سماج کو ایک بہترصحت مند زندگی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے عوام کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی رہے گی اور ضرورت مندوں کوطبی خدمات پہنچانے کیلئے ادارہ کی جانب سے اس طرح کے مختلف کیمپس کاانعقاد آگے بھی عمل میں آتے رہے گا۔
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...