Skip to content
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بحرانات کے دوران میں تعاون کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو بھرپور بنانے کی اشد ضرورت ہے۔شہزادہ فیصل سعودی دار الحکومت ریاض میں International Humanitarian Forum سے خطاب کر رہے تھے۔
سعودی وزیر خارجہ نے تنازع کے علاقوں میں امداد کی وصولی یقینی بنانے کے لیے انسانی امداد پیش کرنے اور سفارت کاری کے کردار کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ چوتھے ریاض انٹرنیشنل ہویمنیٹیرین فورم کا آغاز آج ہوا۔ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمت کی جانب سے منعقد کیا جانے والا فورم دو روز جاری رہے گا۔یہ فورم ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شاہ سلمان مرکز کی تاسیس کے دس برس مکمل ہو گئے ہیں۔
فورم کے دوران میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کے سیشن منعقد ہوں گے۔ ان میں بحرانات اور تنازعات میں انسانی سفارت کاری کے کردار ، امداد کی وصولی کے طریقہ کار اور ترسیل کے سلسلے کی سہولت کاری کے علاوہ قدرتی آفات میں بے گھر ہونے کے صورت حال سے نمٹنا جیسے موضوعات مرکزی طور پر زیر بحث آئیں گے۔
Like this:
Like Loading...