Skip to content
دبئی، 25فروری(ایجنسیز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میں واشنگٹن میں العربیہ نیوز کی بیورو ڈائریکٹر نادیہ البلبیسی کے سوال کا جواب دیا۔نادیہ نے سوال کیا کہ سعودی عرب مذاکرات کا مقام رہا ، کیا آپ روسی صدر ولادی میر پوتین سے وہاں ملاقات کریں گے کواہ یوکرین کے معاملے میں کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔
اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب میں ملاقات شان دار رہی۔ ٹرمپ کے مطابق انھوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک شان دار نوجوان ہیں جو ایک روشن وژن رکھتے ہیں اور پوری دنیا میں بہت محترم ہیں۔ٹرمپ کے مطابق سعودی ولی عہد، مملکت کے فرماں روا کا وژن حیران کر دینے والے طریقے سے نافذ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ "میں ان دونوں کا دوست ہوں”۔
امریکی صدر کے مطابق سعودی فرماں روا اور ولی عہد دونوں ہی یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ اسی طرح روس بھی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔امریکی صدر نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ملاقات کی۔مختصر بات چیت کے بعد دونوں سربراہان نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔
اس موقع پر ٹرمپ نے باور کرایا کہ فرانس، امریکہ کا مضبوط اتحادی رہے گا۔ امریکی صدر نے زور دے کر بتایا کہ یوکرین کی جنگ روکنے کے لیے فرانس ان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یوکرین کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ دنیا اب روس اور یوکرین کے بیچ معاہدے کو یقینی بنانے کے قریب آ چکی ہے۔
Like this:
Like Loading...