Skip to content
جماعت اسلامی ہند چکھلی کے زیر اہتمام استقبال رمضان کا انعقاد
چکھلی بلڈانہ 28(ذوالقرنین احمد )
ماہِ رمضان کی برکات، اس کے استقبال، اور اس سے بھرپور استفادے کے لیے `جماعت اسلامی ہند، چکھلی` کے زیر اہتمام مدرسہ حضرت عمر فاروقؓ میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز خطبۂ جمعہ سے ہوا، جس میں عبدالقوی فلاحی صاحب (اورنگ آباد) نے رمضان کی تیاری، اس کے روحانی و عملی تقاضے، اور اس مبارک مہینے میں عبادات، تزکیہ نفس، اور اصلاحِ معاشرہ پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں روزے کے حقیقی مقصد اور اس کے سماجی و روحانی فوائد پر روشنی ڈالی۔ رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اس ماہ میں قران کو سمجھ کر پڑھنے اور غور و فکر کرنے کی طرف متوجہ کیا۔ نماز جمعہ کے بعد خواتین کے لیے خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں عبدالقوی فلاحی صاحب نے خواتین کو رمضان کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
رمضان میں گھریلو ذمہ داریوں اور عبادات میں توازن کیسے رکھا جائے؟بچوں کی دینی تربیت اور رمضان کے فضائل سے روشناس کرانے کے طریقےرمضان کے اعمال میں بہتری اور اس کا صحیح اہتمام۔خواتین نے اس نشست میں بھرپور دلچسپی لی اور مقرر سے سوالات بھی کیے شرکاء میں رمضان کے صحیح استقبال اور اس کے تقاضوں کا شعور بیدار ہوا۔خواتین نے رمضان کے حوالے سے عملی راہنمائی حاصل کی۔حاضرین کو رمضان کو صرف عبادات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے سماجی بھلائی اور دعوتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کا پیغام دیا پروگرام کامیاب رہا اور شرکاء نے اس سے بھرپور استفادہ کیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی، جس میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، خیر و برکت، اور رمضان کے حقیقی روحانی فوائد حاصل کرنے کی دعائیں کی گئیں۔
Post Views: 18
Like this:
Like Loading...