Skip to content
حیدرآباد،2مارچ(راست)سید مظفر الدین احمد(آرگنائزنگ سکریٹری مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی) کی اطلاع کے بموجب نوبل ایجوکیشنل حیدرآباد جہاں غریب بچوں کو عصری تعلیم، ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ اور ٹاس کے امتحانات کیلئے مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے اس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے پچاس ہزارروپئے کی تعلیمی امداد فراہم کی گئی۔ نوبل ایجوکیشنل سوسائٹی حیدرآباد میں ، مسجد ابراہیم درگاہ گنج شہیداں آصف نگر میں چلائی جارہی ہے۔ جہاں پر انتہائی غریب ونادر بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی محمدمظفر الدین احمد شبیر انجینئر ، جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر خالد،مرزا احمد بیگ(نائب صدر) اور دیگر اراکین کے ہمراہ یہ امداد نوبل ایجوکیشنل سوسائٹی کوحوالے کی اور کہاکہ ہرماہ پچاس ہزارروپئے سوسائٹی کودیئے جائیں گے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو عصری تعلیم فراہم کرے۔نوبل ایجوکیشنل سو سائٹی کے بانی وصدر ڈاکٹرمحمد سلیم الدین نے مسلم ایجوکیشنل کریم نگر کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ادارہ کی مدد کی ہے اور ہرماہ پچاس ہزارروپئے کی تعلیمی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔
اس کیلئے ہم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورہم اس تعاون کے ذریعہ مزید نئے کورسیس کا آغاز کریں گے جس میں اے سی ٹکنیشن، الکٹریشن اوردیگرعصری کورسیس یہاں بچوںکومفت فراہم کیے جائیں گئے۔ ڈاکٹرسلیم الدین نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔
Post Views: 3
Like this:
Like Loading...