Skip to content
تمل ناڈو،4مارچ( الہلال میڈیا) معروف پورٹل قومی آواز کے مطابق تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریاستی عوام سے ایک حیرت انگیز اپیل کی ہے۔ انھوں نے لوگوں سے جلد از جلد بچے پیدا کرنے کی گزارش کی ہے۔ اس اپیل کے پیچھے موجود وجہ کا بھی انھوں نے انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں آبادی کنٹرول کی کامیاب منصوبہ بندی کا خمیازہ ریاست کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ انھوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبادی کی بنیاد پر پارلیمانی سیٹوں کی حد بندی ہوتی ہے تو پھر اس کا تمل ناڈو کو نقصان ہو سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ اسٹالن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پہلے ہم کہتے تھے کہ آپ آرام سے بچے پیدا کریں، لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔ اب ہمیں کہنا چاہیے کہ فوراً بچے پیدا کریں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آبادی کی بنیاد پر حد بندی ہوتی ہے تو اس سے تمل ناڈو میں لوک سبھا سیٹوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے اور پارلیمنٹ میں ریاست کی نمائندگی گھٹ سکتی ہے۔ اسٹالن نے حد بندی معاملے پر 5 مارچ کو کل جماعتی میٹنگ بھی طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سبھی پارٹیوں سے آپسی نااتفاقی دور کر کے میٹنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ حد بندی کا ایشو تمل ناڈو کے لیے بے حد اہم ہے۔
Like this:
Like Loading...