Skip to content
مجوزہ وقف ایکٹ 2024: مسلم عوام اور حکومتِ ہند کے نام ایک اہم پیغام
بہار،9مارچ(پریس نوٹ)
بہار کی مختلف ملی تنظیموں خانقاہوں اور ممتاز مدارس کے ذمہ داروں نے مسلم عوام اور حکومت ہند کے نام اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم سب مشترکہ طور پر مجوزہ وقف ایكٹ 2024 کو یکسر مسترد کرتے ہیں. مجوزہ وقف ایکٹ 2024 کا نفاذ ہندوستان کے آئین، بنیادی حقوق اور عدل و انصاف کے اصولوں پر ایک کھلا حملہ ہے۔ یہ محض ایک قانونی ترمیم نہیں بلکہ ایک منظم کوشش ہے بھارت کی سب سے زیادہ پسماندہ اور محروم کمیونٹی کو اس کے مذہبی، تعلیمی، اور فلاحی اداروں سے محروم كرنے كی —بالخصوص ایسے اداروں سے محروم كرنے كی جو صدیوں سے خدمت، علم اور عبادت کے مراکز رہے ہیں۔
مسلمانوں سے :یہ وقت مایوسی کا نہیں، بلکہ جُرأت، استقامت اور حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، اپنی قوتوں کو مجتمع کرنا ہوگا، اور ایک منظم حکمتِ عملی کے تحت جدوجہد کرنی ہوگی۔ ہم اپنے عزم کے ساتھ یہ واضح کرتے ہیں کہ:
1️: ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے—نہ آج، نہ کل ان شاء الله۔ ہماری مزاحمت ہر میدان میں جاری رہے گی۔ ہم سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑیں گے، عوامی سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے، اور آئینی دائرے میں ہر ممکن راستہ اپنائیں گے۔ اور جہاں آئین کا سہارا لیکر حکومت ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرے گی ، ہم ان رکاوٹوں کو چیلنج کریں گےاور عدل و انصاف کے تقاضوں کو جائز طریقے سے پورا کروائیں گے ان شاء الله۔
2️: نام نہاد سیکولر جماعتوں—جنتا دل یونائیٹڈ، تیلگو دیشم پارٹی اور دیگر—آپ کی آئینی بے وفائی یاد رکھی جائے گی۔ آپ نے اپنے بنیادی اصولوں کو پس پشت ڈال کر اکثریتی سیاست کا ساتھ دیا اور بھارت کی دوسری سب سے بڑی اکثریت، یعنی مسلمانوں کی آواز سننے تک کی زحمت نہ کی۔ آپ کی خاموشی اور ساز باز تاریخ کے اوراق میں سیاہ حروف سے لکھی جائیں گی، اور ہم اس دھوکہ دہی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
3️: ہماری جدوجہد کسی وقتی فتح و شکست کی محتاج نہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم جُرأت، حكمت اور بصیرت کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن رہیں، اور فتح و شکست الله کے امتحان ہیں، ہم تدبر و حکمت کے ساتھ اہلِ دانش، اور ان تمام برادرانِ وطن سے مشاورت کریں گے جو آئین اور عدل کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم ہمیشہ مثبت قدم اٹھاتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔
4: مایوس نہ ہوں۔ اس امت کا مشکل ترین دن وہ تھا جب ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اس دنیا سے پردہ فرمایا۔ آج کے حالات اس آزمائش کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ یہ ایک اور امتحان ہے، اور ہم صبر، استقلال اور عزیمت کے ساتھ اس کا سامنا کریں گے۔
جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے اوقاف، تعلیمی اداروں، رفاہی مراکز، اسپتالوں، کلینکس، یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں، ایم بی اے انسٹیٹیوٹس، اسکولوں، مسافرخانوں، سبیلوں، مساجد، قبرستان، خانقاہوں اور درگاہوں کو ہم سے چھین کر ہمیں کمزور کر دیں گے، وہ تاریخ کے دھارے کو نہیں سمجھتے۔ زمینوں پر قبضہ کیا جا سکتا ہے، عمارتیں گرائی جا سکتی ہیں، مگر ہماری غیرت، ہمارے ایمان، اور ہماری جدوجہد کو فنا نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ کئی دفعہ ملت اس جگہ پہنچی جہاں ایسا محسوس ہوا کہ اب کہانی ختم ہوئی لیکن اللہ تبارک و تعالی نے اسے دوبارہ کھڑا کر دیا.
ان شاء الله، ہم موجود ہیں ۔ ہم متحد ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے۔ ہم ثابت قدم رہیں گے۔ اور ان شاء اللہ کامیاب ہوں گے۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ "اونصرت تو صرف اللہ کی طرف سے ہے، بے شک اللہ زبردست ہے، حکمت والا ہے۔” (القرآن 3:126)
پیغام من جانب:
ملی جماعتیں بالخصوص:
امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال
جماعت اسلامی ہند حلقہ بہار
جمعیت علمائے ہند بہار (الف)
جمعیت علمائے ہند بہار (میم)
ادارہ شرعیہ سلطان گنج
جمعیت اہل حدیث
مجلس علما امامیہ خطبا اہل تشع
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بہار
آل انڈیا مومن کانفرنس
خانقاہیں بالخصوص:
خانقاہ رحمانی، مونگیر
خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف، پٹنہ
خانقاہ عمادیہ منگل تالاب پٹنہ سٹی
خانقاہ فردوسیہ منیر شریف پٹنہ بہار
خانقاہ درویشیہ اشرفیہ، بیتھو شریف گیا
خانقاہ چشتیہ نظامیہ شاہ ٹولی دانا پور پٹنہ
خانقاہ س
رکاہی شریف، مظفر پور
خانقاہ کبیریہ، سہسرام
خانقاہ چشتیہ نظامیہ، دانا پور
درگاہ کاکو، جہان آباد
درگاہ حضرت منہاج الدین راستی پھلواری شریف پٹنہ۔
خانقاہ عالیہ چشتیہ گیا
مدارس بالخصوص:
جامعہ رحمانیہ خانقاہ مونگیر
دار العلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ گوون پورہ پٹنہ
مدرسہ اسلامیہ، شکرپور بھروارہ، دربھنگہ، بہار
مدرسہ چشم فیض ململ، ضلع: مدھوبنی
مدرسہ اسلامیہ محمود العلوم، دملہ، مدھوبنی
مدرسہ تحفیظ القرآن، سمن پورہ، راجہ بازار، پٹنہ
مدرسہ عارفیہ سنگرام، مدھوبنی
دارالعلوم تعمیر ملت،باغ قیصری، ضلع: ارریہ
مدرسہ اصلاح المسلمین، رام پور، فاربس گنج ارریہ
جامعہ عربیہ قاسم العلوم، بزرگ ہرنا، ضلع: بانکا
جامعہ رشیدیہ جامع مسجد، بیگوسرائے
دارالعلوم سجاد نگر، لرواڑا بیگوسرائے
مدرسہ امانت العلوم، رنگرا، ناوگچھیا، بھاگلپور
مدرسہ اشرفیہ عربیہ، پوہدی بیلا، دربھنگہ
مدرسہ امدادیہ، لہریا سرائے، دربھنگہ
مدرسہ اسلامیہ جھگروا مسجد،لال باغ، دربھنگہ
مدرسہ طیبہ قاسم العلوم، کانسی سمری، دربھنگہ
مہد الطیبات، کرم گنج، دربھنگہ
دارالعلوم ڈھاکہ،دمکا، جھارکھنڈ
جامعہ عربیہ مقیمیۃ، ڈھاکہ،مشرقی چمپارن
مدرسہ فیض العلوم، کچہریا ٹولا موتیہاری، مشرقی چمپارن
جامعہ عربیہ، سگولی مل مسجد، مشرقی چمپارن
مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم، کسمرجا، بگودر، گریڈیہہ، جھارکھنڈ
جامعہ اسلامیہ ابن تیمیہ، آزاد نگر، گڈا، جھارکھنڈ
جامعہ مدینۃ العلم نستا برسوئی گھاٹ، کٹیہار
مہد سیدنا ابوبکر صدیق، بلیا، کشن گنج
جامعہ اسلامیہ علی ابن ابی طالب، جامعہ نگر، لاتیہار، جھارکھنڈ
مدرسہ الہیہ، بنودھا، مونگیر
مدرسہ طیبہ، منّت نگر، مادھوپور مظفرپور
مدرسہ تعلیم القرآن بھمرا پورنیہ
مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن، سمڈیگا، رانچی، جھارکھنڈ
جامعہ فلاح الدارین،دہری آن سون، روہتاس
مدرسہ نظامیہ اشرف المدارس، لِلجا، سہرسہ
مدرسہ اصلاحیہ نسیم آباد، پاک ٹولہ سیتامڑھی
الجامعۃ العربیہ احیاء العلوم، سپول
جامعہ فیض العلوم، ڈلکولا، ضلع: اتر دیناج پور، مغربی بنگال
مدرسہ ریاض العلوم، ساٹھی مغربی چمپارن
مدرسہ اسلامیہ،بیتیا مغربی چمپارن
Post Views: 17
Like this:
Like Loading...