Skip to content
زکوۃ کی رقم حقیقی مستحق تک پہنچائیں .
ملی بیت المال مستحق ادارہ۔ تعاون کرنے مولانا جعفر پاشاہ کی اپیل
حیدرآباد13مارچ (راست) مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ زکوۃ اسلام کا چوتھا رکن ہے اور ایک اسلامی فریضہ ہے شریعت مطہر ہ نے زکوۃ کی جو قیمت متعین فرمائی ہے وہ کل مال میں سے چالیسواں حصہ ہے اتنی معمولی قیمت کہ ہر کوئی آسانی سے اس کو ادا کرسکتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ اگر آج ہر کوئی اپنا محاسبہ کرے تو ہم میں سے تقریبا افراد صاحب نصاحب بنتے ہیں۔لیکن کئی لوگ اسلام کے اس اہم رکن کو نظر انداز کردیتے ہیں چونکہ یہ لوگ آخرت کو بھول گئے اور اپنے حساب وکتاب سے غافل ہے۔مولانا نے عوام سے اپیل کی زکوۃ کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہ کر یں۔
اگر خدانخواستہ اس اہم رکن کے ادا کرنے میں کوتاہی ہوتی ہے تو اس کا وبال دنیا وآخرت میں رہیگا۔ مولانا نے کہا کہ زکوۃ کی رقم کو مستحق افراد تک پہنچانالازمی ہے ہر کسی کو نہیں دیا جاسکتا ہے قرآن مجید نے واضح طور پر زکوۃ کے مصارف بھی بیان کردیئے ہیں لہذا اپنی زکوۃ کو حقیقی مستحقین تک پہنچائے اگر حقیقی مستحقین تک آپ کی زکوۃ کا مال نہیں پہنچا تو پھر آپ کے ذمہ زکوۃ دینا باقی رہیگا آپ کی زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔
اس لئے آپ کو چاہیے کہ اپنی زکوۃ کی رقم دینے سے پہلے اطمینان ہوجائے۔ مولانا نے ملی بیت المال کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ بھی زکوۃ کا مستحق ادارہ ہے چونکہ یہ ادارہ ایک فلاحی واصلاحی ادارہ ہے اس ادار ہ کے قیام کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے یہ ادارہ اپنے آغاز سے اپنے مقاصد کی طرف رواں دواں ہے اس ادارہ سے کئی افراد استفادہ کرچکے ہیں اور الحمد اللہ استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
ملی بیت المال کے سکریٹری کی حیثیت سے میرے فرزند حافظ وقاری مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامیخدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملی بیت المال سے ہر ماہ تقریبا ایک سو بیواؤں میں رقمی وظائف کی تقسیم کے علاوہ مریضوں میں مفت دوا تقسیم کی جاتی ہیں نیز کچھ بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دی جاتی ہے اور کم سے کم خرچ پر مریضوں کا علاج ایم اے ہاسپٹل بالاپور میں کیا جارہا ہے اس کے علاوہ یہ ادارہ کئی فلاحی اور ملی کام انجام دے رہا ہے۔
اس ادارہ کے قیامی مقاصد میں اصلاحی پروگرامس کے انعقاد بھی شامل ہیں۔ جس سے عوام خصوصا نوجوانوں میں دین کا فروغ اور اسلامی تعلیم سے آشنا کروانا ہے۔لہذا ہر ماہ شہر کی مختلف مساجد میں اصلاحی پروگرامس منعقد کئے جاتے ہیں۔ لہذا آپ حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ اس ادارہ کا آپ اپنی زکوۃصدقات عطیات و دیگر مدات کے ذریعہ بھر پور تعاون فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔تعاون کیلئے ملی بیت المال کے دفتر پنجہ شاہ حیدرآباد سے رجوع ہوں۔ مزید تفصیلات کیلئے,7989283421 8522959050پر رابط کر سکتے ہیں۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...