Skip to content
اسرائیل 19مارچ(ایجنسیز)اسرائیل نے غزہ میں کشیدگی روکنے کے ثالث ممالک کے مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ پوری طاقت کے ساتھ غزہ میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ اور داخلی سلامتی کے ادارے ’شین بیت‘ غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے اہداف کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ گھنٹوں میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں سیلز، لانچنگ پوائنٹس، جنگی سازوسامان اور دیگر فوجی ڈھانچے شامل ہیں جو ان کے دعوے کے مطابق، منصوبہ بندی اور عسکری سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے دونوں تحریکوں کے ذریعے استعمال کیے گئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اہداف اسرائیلی افواج اور شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں دی گئی ہدایات میں تبدیلیاں کی ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بھی اعلان کیا کہ اسرائیل حماس کے خلاف فوجی طاقت میں اضافے کے ساتھ کارروائی کرے گا۔ دفتر نے کہا کہ فوج کو مکمل طاقت کے ساتھ مقررہ اہداف پر حملہ کرنے کی ہدایات ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے غزہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر دفاع اور سکیورٹی سربراہان کی موجودگی میں سکیورٹی مشاورت کے لیے اجلاس طلب کیاہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے تباہ شدہ غزہ کی پٹی میں درجنوں اہداف پر بمباری کی ہے۔ بیان میں کہا کہ جب تک ضروری ہوا حملے جاری رہیں گے ۔
دریں اثناء العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 413 سے زائد ہوچکی ہے۔
حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور مستقل جنگ بندی کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے نتائج کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیا۔
"ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو”
دریں اثنا اسرائیلی قیدیوں کےخاندانوں کے فورم نے منگل کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد قیدی بنائے گئے ان کے بچوں کا قتل بند کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "قیدیوں کے اہل خانہ وزیر اعظم، وزیر دفاع اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سے ملاقات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ قیدیوں کو فوجی دباؤ سے کیسے بچایا جائے گا اور وہ کس طرح انہیں واپس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ” وزیراعظم ہمارے بچوں کو مارنا بندکریں”۔
Like this:
Like Loading...