Skip to content
یوپی : منعقدہ ستسنگ میں بھگدڑسے40 عقیدتمند ہلاک،150 زخمی، کئی کی حالت سنگین
ہاتھرس، 2جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع سے ایک افسوسناک خبر آگئی ہے۔ یہاں ایک ستسنگ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے 40 لوگوں کی بھگدڑ میں موت ہو گئی۔ اس کی تصدیق ایٹا کے چیف میڈیکل آفیسر نے کی۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ مرنے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔150افراد زخمی ہیں جب کہ کم از کم100افراد بیہوش ہوگئے ہیں۔ایٹا کے سی ایم او ڈاکٹر امیش کمار ترپاٹھی نے 27 لاشوں کی تصدیق کی۔ ہلاک ہونے والوں میں 1 مرد، 19 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق ہاتھرس ضلع کے سکندرراؤ تھانہ علاقے کے پھولرائی گاؤں میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران کئی عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والے افراد کی لاشوں کو ایٹہ میڈیکل کالج پہنچا دیا گیا ہے۔عینی شاہد راکیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ ہاتھرس ضلع کے سکندرراؤ تھانہ علاقے کے پھولرائی گب میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران پیش آیا۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ ستسنگ ختم ہونے کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ بھگدڑ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
بھولے بابا کے ستسنگ کے اختتام پر بھگدڑ مچ گئی۔ ایٹا-ہاتھرس سرحد کے رتبھن پور میں بھولے بابا کا ستسنگ چل رہا تھا۔ کئی زخمیوں کو ایٹا میڈیکل کالج لایا گیا ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہاتھرس میں حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کو تیز کریں۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔
Like this:
Like Loading...