Skip to content
چارج شیٹ میں بڑا انکشاف:
سلمان خان کو سدھو موسے والا کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ تھا
ممبئی ، 2جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کی سازش کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کی پنویل پولیس کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی میں پاکستان کا تعلق بھی سامنے آیا ہے۔ اپنی انٹیلی جنس تفتیش میں، پولیس نے مشتبہ افراد کے موبائل فون ٹاور کی لوکیشن جیسی معلومات کے تجزیہ کے ذریعے معلومات اکٹھی کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنول پولیس کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ پاکستان سے اے کے 47 سمیت کئی ہتھیار حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پولس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر فلم کی شوٹنگ کے دوران پنول فارم ہاؤس سے نکلتے وقت کیا گیا تھا۔غور طلب ہے کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے داخل کی گئی چارج شیٹ میں حملے کی منصوبہ بندی اور فرار کے ذرائع شامل تھے۔ 350 صفحات کی اس چارج شیٹ میں لارنس گینگ کے 5 لوگوں کا نام لیا گیا ہے۔
ان میں اجے کشیپ، گوتم بھاٹیہ، واسپی محمود خان، رضوان حسن، دیپک ہوا سنگھ کے نام شامل ہیں۔ اپریل میں پنول پولیس انسپکٹر نتن ٹھاکرے سے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لارنس گینگ سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان پر حملے کے لیے گینگ کو 25 لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا تھا۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ گینگ 15-16 لوگوں کا واٹس ایپ گروپ استعمال کرتا تھا، جس میں انمول بشنوئی بھی شامل تھا۔
پولیس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سکھا شوٹر اور ڈوگر کی بھی شناخت کر لی ہے، جنہیں اے کے-47، ایم16، یا ایم5 فراہم کرنا تھا۔کشیپ نے علاقے کو سمجھنے کے لیے سملان کے فارم ہاؤس کے قریب کرائے پر ایک مکان بھی لیا تھا، جب کہ کچھ دن پہلے اس نے سلمان کے فارم ہاؤس، گورگاؤں فلم سٹی اور باندرہ کی ریکی کی تھی۔ اس کے بعد سدھو موسی والا کی طرح ان ملزمان نے سلمان خان کے گھر سے نکلتے ہی انہیں قتل کرنے کی سازش کی تھی۔
Like this:
Like Loading...