Skip to content
اسرائیل : قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری: نیتن یاہو
تل ابیب،۳؍اپریل(ایجنسیز)
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔ تاکہ حماس پر دبا ڈالے اور قیدیوں کو رہا کرے جو اب بھی غزہ میں قید ہیں۔یہ ایک دبا کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنے ان 34 قیدیوں کی لاشوں کو بھی حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے غزہ پر بمباری کی جا رہی ہے۔ حتی کہ اقوام متحدہ کی عمارات پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہم اپنے قیدیوں کو ضرور واپس گھروں کو لے جائیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ کے علاقے پر قبضے کر رہا ہے، حملے کر رہا ہے اور بمباری کر رہا ہے اور غزہ کے ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘اسرائیلی فوج مزید قبضہ کر رہی ہے اور مزاحمتی محور کا صفایا کر رہی ہے۔’اسی دوران اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے اسرائیل اپنی فوجی موجودگی کو فلسطینی علاقے میں بڑھا دے گا، وہ دہشت گردی کو تباہ کر دے گا اورعلاقے صاف کر دے گا۔ ان لوگوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا جا رہا ہے جو اسرائیلی علاقے میں کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاری شدہ بیان میں کیا ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا ‘اسرائیلی فوج ‘موراگ ایکسس’ کا کنٹرول سنبھال رہی ہے۔’ خیال رہے اس میں خان یونس اور جنوبی رفح کی پٹی شامل ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج 50423 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔ جن میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔
Like this:
Like Loading...