Skip to content
حاجی پور 8/اپریل (پریس ریلیز) حاجی پور شہر کی تاریخی مسجد (باغ تاج خاں جامع مسجد پوکھرا ) کے زیر اہتمام یک روزہ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، پروگرام کا باضابطہ آغاز پروفیسر حسن رضا امام و خطیب طیبہ مسجد چوہٹہ کی نظامت قاری افروز عالم طیبی ناظم معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی کی تلاوت اور حافظ فیضان عالم متعلم آر این کالج حاجی پور کی نعت نبی سے ہوا۔
عمرہ کا تفصیلی بیان کرتے ہوئے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم حضرت مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے فرمایا کہ یوں تو ھمیشہ مال حرام سے بچنا ضروری ھے مگر حج کے مقدس سفر کے لیے مال حلال ہونا تو پورے سفر کی کامیابی اور حصول برکت کیلئے ضروری ھے اور اس مقدس سفرکے شروع کرنے سے قبل متعلقین کے حقوق کی ادائیگی اور ان سے معافی تلافی ضروری ہے،
مدرسہ صوت القرآن دانا پور کے ناظم حضرت مولانا مفتی ایوب نظامی قاسمی نے حج کے پانچ ایام کو پوری تفصیل کے ساتھ شق در شق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیشہ گروپ کے ساتھ حج کے ارکان کو ادا کرنے کی کوشش کریں حج سیکھے بغیر سفر کرنا بڑی نادانی اور غفلت ھوگی عشق ومحبت اور ذوق عبادت پیداکرنے کیلئے عبادت کے اصول وفرائض اوراس راہ کے آداب کا سیکھنا بہت ضروری ھے۔
لوگوں کو غسل کے فرائض معلوم نہ ھوں اور اسے اداکئے بغیر گنگا اشنان کیا سمندر اشنان بھی کرلے تو اسکا غسل نہیں ھوگا اسی طرح حج کے ارکان ومناسک کی صحیح ادائیگی کئے بغیر حج نہیں ھوگا .
دارالعلوم الاسلامیہ گون پورہ کے مؤقر استاد حضرت مولانا مفتی عبیداللہ قاسمی نے مدینہ کی زیارت اور اس کے فضائل کو شرح و بسط کے ساتھ عازمین و عازمات حج کے درمیان بیان کیا ،مدرسہ دار ارقم مفتی محلہ کے ناظم حضرت مولانا اظہار الحق قاسمی نے حج سے قبل حج کی تیاری سے متعلق تفصیلی انداز میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگ شادی سے قبل شادی کی تیاری کسی پروگرام سے قبل پروگرام کی تیاری پورے انہماک کے ساتھ کرتے ہیں اسی طرح اسلام کا ایک اہم رکن حج اس کی تیاری بھی پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ کرنا چاہیے ،
حج سویدھا ایپ کے متعلق ریاستی حج کمیٹی پٹنہ کے حج ٹرینر مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی نے تفصیلی گفتگو کرتے کہا کہ سفر حج میں حج سویدھا ایپ کا استعمال سفر کے لیے بہت ہی معاون و مددگار ہے اس لیے لازمی طور پر تمام عازمین و عازمات حج کو سفر حج میں اس ایپ کا استعمال کرنا چاہیے ۔
صوفی مختار الحق للہی کے دعا سے قبل ریاستی حج کمیٹی پٹنہ کے حج ٹرینر مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی نے جامع مسجد پوکھرا کے منتظمین و اراکین اور افسران کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی اپنی ایک شان ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی اپنی ایک شان کریمی ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی آنے والے تمام اکابر اور جامع مسجد پوکھرا کے تمام منتظمین و اراکین اور افسران کو اپنے شایانِ شان اجر عظیم عطا فرمائے ۔ اخیر میں صوفی مختار الحق للہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔آج کی اس تربیتی نشست میں ویشالی ضلع کے علاوہ پٹنہ کے بھی عازمین نے شرکت کی استفادہ کیا اور ٹریننگ کو خوب سراھا بعد نماز ظہر منتظمین کی جانب سے ظہرانہ پیش کیاگیا
Post Views: 16
Like this:
Like Loading...