Skip to content
تین تنظیموں نے چھوڑا حریت، امت شاہ نے کہا- یہ ہے آئین ہند پر لوگوں کا اعتماد
نئی دہلی، 8 اپریل۔(ایجنسیز)
جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کو منگل کو ایک جھٹکا لگا۔ تین بڑی تنظیموں نے حریت کانفرنس سے تعلقات توڑ لیے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم ہندوستان کے آئین پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا متحد اور طاقتور ہندوستان کا خواب آج مضبوط ہوا ہے کیونکہ اب تک ایسی 11 تنظیمیں علیحدگی پسندی کو ترک کر چکی ہیں۔ تین مزید تنظیموں، جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی، جموں کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ اور کشمیر فریڈم فرنٹ نے خود کو حریت سے الگ کر لیا ہے، وزیر داخلہ امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا۔
یہ ہندوستان کے آئین پر وادی کے لوگوں کے اعتماد کا ایک بڑا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کی مزید تعریف کرتے ہوئے لکھا، مودی جی کا متحد اور طاقتور ہندوستا ن کا خواب آج اور بھی مضبوط ہو گیا ہے، کیونکہ اب تک ایسی 11 تنظیموں نے علیحدگی پسندی کو ترک کیا ہے اور اس کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل حریت کانفرنس کی دو تنظیموں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات توڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے شہید ڈی ایس پی ہمایوں مزمل بھٹ کے والد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امت شاہ نے لکھا، جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی ہمایوں مزمل بھٹ نے 2023 میں جموں و کشمیر کے کوکرناگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں عظیم قربانی دے کر بہادری اور حب الوطنی کی ایک لازوال مثال قائم کی۔ آج میں نے سری نگر میں شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا۔
Like this:
Like Loading...