Skip to content
معروف اسکالر، اردو پروفیسر اخلاق آہن کا برطانیہ کی مشہور کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ
بارہ بنکی3جولائی(ابوشحمہ انصاری)
معروف اسکالر، اردو اور فارسی شاعر اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں شعبہ مطالعات فارسی و مرکزی ایشیا کے سربراہ پروفیسر اخلاق آہن نے برطانیہ کی مشہور کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دوران انھوں نے کورپس کرسٹی کالج، کیمبرج یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ یہ سیمینار ہندوستان کے موجودہ سیاسی و تہذیبی منظرنامے اور فکری رجحانات کے حوالے سے تھا۔ اس میں شرکت کرنے والوں کی اکثریت ہندوستانی اساتذہ یا بیرون مُلک مقیم ہندوستانیوں پر مشتمل تھی۔ ان میں بطور خاص جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر اجے گوڈاورتی، پروفیسر اشوتوش وارسنی، پروفیسر شروتی کپیلا، پروفیسر سدھیر کرشناسوامی، پروفیسر اخلاق آہن وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ کنگس کالج، کیمبرج یونیورسٹی کے بزرگ اور معروف اساتذہ کے ساتھ دو اہم مذاکرات میں شرکت کی۔ ان میں معروف زمانہ اساتذہ پروفیسر جان ڈن، پروفیسر باسن مسلم، پروفیسر جگدیش مودی کے علاوہ ڈاکٹر رضا حسینی، ڈاکٹر اردبیلی وغیرہ شامل تھے۔ اگرچہ ان مذاکرات کے موضوعات چند ابعادی تھے، لیکن مباحث کا بنادی محور عہد وسطیٰ کی علمی اور فلسفیانہ روایات تھا۔ ان مذاکرات کے دوران بطور خاص ہند-فارسی علمی روایات اور میراث کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی افادیت پر زور ڈالا گیا۔ پروفیسر اخلاق آہن نے اس کے علاوہ ٹرینیٹی کالج اور کیمپس کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
Like this:
Like Loading...