Skip to content
امریکہ ،14اپریل (ایجنسیز) ٹرمپ حکومت نے امریکہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ نئے اصول کے مطابق امریکہ میں 30 دنوں سے زیادہ سے رہ رہے غیر ملکی شہریوں کو خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان پر جرمانہ لگایا جا سکتا ہے یا پھر جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہیں ملک سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نئے حکم کے مطابق 30 دنوں سے زیادہ وقت تک امریکہ میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے ایک جرم تصور کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے ہی امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں کے خلاف حکومت سخت کارروائی کر رہی ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا واضح حکم ہے کہ جو بھی غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہ رہے ہیں یا تو وہ خود ہی ملک سے نکل جائے یا خود کو ڈی پورٹ کر لیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’اگر آپ کو بے دخلی کا حتمی حکم مل گیا ہے اور اس کے بعد بھی آپ امریکہ نہیں چھوڑتے ہیں تو آپ کو یومیہ 998 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ امریکہ سے خود کو بے دخل کرنے میں ناکام ہونے پر 1000 سے 5000 ڈالر کے درمیان جرمانہ ادا کرنا ہوگا یا پھر جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔‘‘
Like this:
Like Loading...