Skip to content
مرشد آباد تشدد میں اب تک 150 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پڑھیں اب کیسی ہے صورتحال؟
مرشدآباد، 13 اپریل(ایجنسیز)
وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال میں احتجاج جاری ہے۔ پولیس نے مرشد آباد سے مزید 12 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ تشدد کے اس معاملے میں اب تک 150 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تشدد میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مرشد آباد کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پولس نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تشدد نہیں ہوا ہے۔ ہر موڑ پر پولیس تعینات ہے۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سب پر کڑی نظر رکھی۔ مرشد آباد کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سوتی، دھولیاں، جنگائی پور اور سمسر گنج جیسے علاقوں میں حالات پرامن ہیں۔ پولیس نے رات گئے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ بی این ایس کی دفعہ 163 نافذ
پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج پرتشدد ہو گیا۔ جس کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ بی این ایس کی دفعہ 163 کے تحت کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز مین روڈ پر آنے اور جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ حساس علاقوں میں پولیس کا گشت جاری ہے۔ کیس میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔
Like this:
Like Loading...