Skip to content
حج وعمرہ تربیت بذریعہ پاور پوائنٹ پریزینٹیشن
حیدرآباد ،14اپریل(ایجنسیز)
جناب سید شرف الدین صدر لبیک ایجوکیشنل وویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کے بموجب عازمین حج وعمرہ کی دینی تربیت وعملی رہنمائی کے لئے 14اپریل ۲۰۲۵ پیر تا جمعرات 12 تا 1 بجے دن انسٹیٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ نانل نگر میں ماسٹر ٹرینر مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے کی نگرانی میں ۴ روزہ حج وعمرہ تربیتی کورس شروع کیا جارہا ہے،جس میں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ عملی تربیت دی جائے گی ۔
جن سے حج کمیٹی وخانگی ٹراویلس کے سبھی عازمین مع خواتین استفادہ کرسکتےہیں۔وقت مقررہ پر کلاس شروع ہوجائے گی ، عازمین اپنے ساتھ قلم کاپی ضرور لائیں۔واضح رہے کہ کورس کی کوئی فیس نہیں ہے ۔مزید تفصیلات کےلئے سیل نمبر 9440508941 ۔ پر جناب محمد نواب صاحب نائب صدر سے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ یہ کلاسیس ۱۴ اپریل تا ۱۷ اپریل تک مذکورہ بالا مقام اور وقت میں ہوں گی۔
————–
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...