Skip to content
نئے وقف ترمیمی کو ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مستر د کرتی ہے۔ اس کے خلاف قانونی جہد و جہد جاری رہے گی،
جمعیتہ علماء کی جدید ممبر سازی و دیگر مسائل پر چھ اراکین منتظمہ کا اہم اجلاس،،
حیدر آباد (13/ ا پریل 2025ء ) جمعیۃ علماء متحدہ ضلع نلگنڈہ و کهمم (سوریاپیٹ، کته گوڑم ، یادادریبھونگیر) کے اراکین منتظمہ اور ذمہ داران کا ایک روزہ اجلاس زیر سر پرستی مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، برز و هفته صبح 9 تا دو پہر 2 بجے بمقام دارالعلوم نلگنڈہ منعقد ہوا، جس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ ، نائب صدر مولاناسید احسان الدین قاسمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء بھارتی مسلمانوں کی ایک متحرک و فعال تنظیم ہے، نومبر 1919ء میں اس کی بنیاد مولانا عبد الباری فرنگی محلی ، مولانا ابو المحاسن محمد سجاد، مفتی کفایت اللہ دہلوی ، عبد القادر بدایونی ، سلامت الله فرنگی محلی ،انیس نگرامی ، احمد سعید دہلوی، ابراهیم در بھنگوی محمد اکرام خان کلکتوی محمد ابراہیم میرسیالکوٹی اور ثناء اللہ امرتسری سمیت علمائے کرام کی ایک جماعت نے رکھی تھی۔
جمعیت نے انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ مل کر تحریک آزادی و خلافت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ جمعیت کا ایک تنظیمی نیٹ ورک ہے جو پورے بھارت میں پھیلا ہوا ہی جد وجہد آزادی ہی نہیں ملک کی کوئی بھی تاریخ ہندوستان کے علمائے کرام اور جمعیۃ کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی ، خواہ وہ ملی یا قومی قیادت و سیادت ہو یا آزادی وطن کے لئے میدان جنگ میں کود پڑنا کسی تحریک کی قیادت ہو یا پھر کسی مصیبت اور پریشانی کے وقت میں لوگوں کی مدد و غمگساری ، ہر میدان میں علماء نے اہم کارنامے انجام دئے ہیں اور حکومت وقت کے سامنے سینہ سپر ہو کر حق اور سچ بات رکھی ہے، ایک بڑی تاریخی سچائی یہ ہے کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک علماء ومسلمانوں نے شروع کی تھی
اور یہاں کے عوام کو غلامی کا احساس اس وقت کرایا جب اس بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں رہا تھا ، ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے علم بغاوت علماء نے ہی بلند کیا تھا اور جنگ آزادی کا صور بھی انہوں نے ہی پھونکا تھا جمعیۃ علماء وہ جماعت ہے جو ہزاروں بے گناہ لوگ جو جیلوں میں ہیں انکے مقدمات لڑ کے انکورہا کروارہی ہے ، اس طرح ریاستی جزل سیکرٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے بھی اپنے خطاب میں جمعیتہ علماء کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اضلاع میں جمعیۃ علماء کی ممبر سازی کی ترغیب دلائی حالیہ جینور فساد اور میدک ضلع میں پیش آئے واقعہ کے خلاف ریاستی جمعیتہ نے مؤثر و کامیاب نمائندگی کی اور ریاست میں فرقہ پرستوں کی شرانگیزیوں پر تشویش کا اظہار کیا
حافظ پیر خلیق احمد صابر جدید وقف قانون کے حوالہ سے بتایا کہ جمعیۃ علماء اس قانون کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور جمعیۃ علماء اس سیاہ قانون کے خلاف ملک کی عدالت عظمیٰ میں اہم فریق ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ اوقاف کے کالے قانون کے خلاف مظبوط جدو جہد جاری رہے گی۔
اس اجلاس میں مولانا عبد القادر رشادی صدر جمعیتہ علماء ضلع سوریاپیٹ مفتی سید صدیق مظاہری مفتی محمد جاوید دیورکنڈہ مفتی معراج الدین ابرار مولانا سعید قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کهمم مولانا سعید المظفر اطہر مظاہری سوریا پیٹ مولانا مخدوم مفتی ریاض مریال گوڑہ مولا نا عبدالقادر حضور نگر مولا نا یاسر ندیم کنته گوڑم مولانا اکبر خان مفتی فیروز بھونگیر کے علاوہ چھ اضلاع نلگنڈہ، سوریا پیٹ،بھونگیر ، کهمم کتہ گوڑم ، بھدراچلم کے منتظمہ کے اراکین و ذمہ داران موجود تھے۔ حافظ سیدفرقان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...