Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

اسرائیلی فوج کے 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 200 اہداف پر حملے

Posted on 21-04-2025 by Maqsood

غزہ ،21اپریل( ایجنسیز)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج نے پیر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ اہداف میں لانچنگ اور سنائپر سائٹس، ہتھیاروں کے ڈپو اور حماس کے ارکان کے زیر استعمال عمارتیں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے احمد منصور نام کے حماس کے ایک عہدیدار کے قتل کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ احمد منصور راکٹ یونٹ کے عہدیدار تھا اور اس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیلی بستیوں کے خلاف حماس کے حملے میں حصہ لیا تھا۔ فوج نے رفح کے الشابورۃ اور تل السلطان کے علاقوں میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کی دریافت کا بھی اعلان کیا۔ ہتیھاروں کے ملنے والے ذخیرے میں دستی بم، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازو سامان موجود تھا۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے اعلان کیا تھا کہ فوج نے صرف ہفتے کے آخر میں غزہ کی پٹی میں تقریباً 150 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ ماہ غزہ کی پٹی پر جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1400 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے جا چکے ہیں۔ 18 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر اپنی جنگ دوبارہ شروع کردی تھی اور جنوری میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

اسی دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو نئی تجاویز سے اتفاق کرنے اور تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور کرنے کے لیے فوجی دباؤ بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کرا لیا جاتا کوئی امداد پٹی میں داخل نہیں ہوگی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb