Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Gaza ceasefire Israel considers end date for Witkov plan

غزہ جنگ بندی: اسرائیل کا وٹکوف پلان کی آخری تاریخ پر غور

Posted on 23-04-2025 by Maqsood

غزہ جنگ بندی: اسرائیل کا وٹکوف پلان کی آخری تاریخ پر غور

غزہ،۲۳؍اپریل(ایجنسیز/الہلال میڈیا)

غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ثالثوں کی طرف سے ایک نئے اقدام پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ آج منگل کو ایک اجلاس منعقد کر رہی ہے جس کے دوران وہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق کئی نکات پر غور کرے گی۔ اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ کونسل اس وقت اور ڈیڈ لائن پر غور کرے گی جو اسرائیل ثالث اور حماس کو امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے دے گا۔ اس منصوبے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حماس کا ایک وفد جس کی سربراہی اس کے سیاسی بیورو کے سربراہ مصطفی درویش اور اس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کر رہے ہیں منگل کو قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔فلسطینی ذریعے نے یہ بھی کہا ہے کہ دوحہ اور قاہرہ میں ثالثوں کی موجودگی میں وسیع بین الاقوامی شرکت کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ بعد ازاں منگل کو حماس کے ایک رہنما نے کہا کہ تحریک کا ایک وفد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے "نئے خیالات” پر بات کرنے کے لیے دوحہ سے مصر روانہ ہوا ہے۔رہنما، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دی، کہا کہ وفد جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے نئے آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مصری حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کی سربراہی خلیل الحیہ کر رہے ہیں اور اس میں متعدد رہنما شامل ہیں۔ دریں اثنا امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ بندی اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایک باخبر فلسطینی ذریعے نے العربیہ اور الحدث کو بتایا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئی تجویز کے لیے منظوری دے دی ہے۔ اس تجویز میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی اور طویل مدتی جنگ بندی شامل ہے۔ یہ جنگ بندی 5 سے 7 سال تک ہوگی اور اسے ممکنہ طور پر 10 سال تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔اس تجویز میں غزہ میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی بھی شامل ہے۔ متفقہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو شامل کیا گیا ہے۔ غزہ سے اسرائیل کے انخلا اور علاقے پر حماس کے کنٹرول کو چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے 18 مارچ کو اسرائیل نے دو ماہ کی جنگ بندی کے بعد غزہ پر اپنا حملہ دوبارہ شروع کردیا تھا۔غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دوبارہ قتل عام کی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1827 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے سے لے کر اب تک 51 ہزار 201 فلسطینیوں کا قتل کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb