Skip to content
کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف خاتون اہلکار کا تبادلہ
چندی گڑھ ،3جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی کانسٹیبل کلوندر کور، جس نے گزشتہ ماہ اداکارہ سے سیاست دان بنی اور بی جے پی کی ایم پی کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ہوائی اڈے پر تھپڑ مارا تھا، اس کو بنگلورو منتقل کر دیا گیا ہے۔کور کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا) اور 341 (غلط طریقے سے روکنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر، کنگنا نے سی آئی ایس ایف حکام کو بتایا کہ دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے، چندی گڑھ ہوائی اڈے پر ایک لیڈی کانسٹیبل نے ان کے تھپڑ مارا اور بدتمیزی کی، جس کے بعد سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کو پہلے حراست میں لیا گیا اور بعد میں معطل کر دیا گیا۔مجھے چہرے پر مارا گیا، میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔
رناوت نے اپنے ایکس ہینڈل پر اپ لوڈ ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں محفوظ ہوں، لیکن پنجاب میں دہشت گردی سے پریشان ہوں۔ویڈیو کا عنوان تھا،’’پنجاب میں دہشت گردی اور تشدد میں حیران کن اضافہ‘‘۔ کانسٹیبل جو کہ گزشتہ ڈھائی سال سے چندی گڑھ ہوائی اڈے پر ڈیوٹی پر ہے اس نے کہا کہ وہ کسانوں کی تحریک کے دوران کنگنا کے بیانات سے پریشان ہیں۔
کور نے کہا کہ اس نے (کنگنا) ایک بیان دیا تھا کہ کسان 100 روپے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، کیا وہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ جب انہوں نے یہ بیان دیا تو میری ماں وہیں بیٹھی تھی اور احتجاج کر رہی تھی۔
Like this:
Like Loading...