Skip to content
مکتب حسامیہ اسلامیہ کاماریڈی میں طالبہ کا ایک سال میں حفظ قرآن.
مفتی سعید اکبر نقشبندی و مولانا سید رضوان اسعدی دیگر کا خطاب
کاماریڈی ،28اپریل( ایجنسیز)
چار طالبات کا تکمیل قرآن پاک اور ایک طالبہ کا حفظ قرآن مجید کے موقع پر محفل ختم القرآن و دعائیہ تقریب سے نمونۂ اسلاف حضرت مفتی سعید اکبر نقشبندی صدر تحفظ ختم نبوت نظام آباد نے مکتب حسامیہ اسلامیہ کاماریڈی کے کامیاب کاوشوں کو سراہا تے ہوئے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں اکابر علماء کی نظر مکاتب کو منظم انداز سے چلانے کی فکروں کو پیش کیا ، مکاتب کے ذریعہ خواتین و طالبات میں قرآنی تعلیمات اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پروان چڑھانے پر زور دیا مفتی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اسّی فیصد مسلمان قرآن پاک کی تلاوت معنی و مطالب سے ناواقف ہیں جس کی وجہ سے اخلاقی اعتبار سے مسلمان غیر مستحکم اور ناکام ہوتا جارہا ہے نقشبندی صاحب نے کہا کہ اولاد کے لیے مائیں پہلا مدرسہ ہے خواتین میں دینداری آج کے دور میں نا ہونے کی وجہ سے فتنوں سے محفوظ نہیں ہیں پہلے زمانے میں جو اللہ والوں کی پرورش ایسی دیندار ماؤں کے گود میں ہوتی تھی جو قرآن پاک کی تعلیم سے آشنا ہوا کرتی تھی
اور سیرت پاک سے مزین رہتی تھی تو بچے اللہ والے پیدا ہواکرتے تھے بزرگان دین کے واقعات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ ستر فیصد بچے گھروں سے دین سیکھتے ہیں اور بقیہ تیٖس فیصد دین داری ان مکاتب و مدارس سے پوری ہوتی ہے آج سل فون اور سوشل میڈیا کے غلط مشغلہ کے استعمال کی نحوست کی وجہ سے بیشتر خواتین و حضرات دین و دینی تعلیمات سے دور ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے اولاد بے راہ روی کا شکار ہے اللہ کا ڈر اور تقویٰ و طہارت سے ناواقف ہوتی جارہی ہیں مکتبوں کے ذریعے گھروں میں دین اسلام کی حلاوت اور قرآن پاک کی چاشنی پیدا کی جا سکتی ہے جب کہ قرآن پاک کی حلاوت نہ ہو نے کی وجہ سے غیر لوگ مسلمانوں کو دہشت گرد کے پروپیگنڈہ سے جوڑ رہے ہیں حالانکہ قرآن پاک اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے رشد و ہدایت اور آئیڈیل ہے
امن و امان اور سلامتی کا پیغام اسلام دیتا ہے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مکتب حسامیہ اسلامیہ میں ایک سال کی قلیل مدت میں قرآن مجید کا حفظ کرنا یہ قرآن پاک کا کھلا معجزہ ہے تکمیل ناظرہ قرآن کی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حفظ قرآن سے متعلق اپنی معلمہ سے مشورہ کریں آگے پڑھنے کو ترجیح دیں منتظمیں کی کارکردگی سے خوشی کا اظہار کیا اس اجلاس کی سرپرستی مولوی شیخ نور الالیاس ناظم مدرسہ عربیہ کاشف العلوم اور صدارت مولوی عبد الحفیظ وکیل ہاشمی صابری خلیفہ سلسلہ عارف نگر کررہے تھے نوجوان عالم دین مولانا سید رضوان اسعدی ترجمان آل انڈیا منبر و محراب فاؤنڈیشن مہمان خصوصی اپنے تاثرات میں کہا کہ آج والدین اپنے اولاد کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر تو کررہے ہیں جو ابھی مکلّف بھی نہیں ہے
لیکن خود اپنے آپ کو قرآن پاک کے سیکھنے اور دینی تعلیم سے جوڑنے کی فکر سے بے خبر ہیں حالانکہ علم دین سیکھنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے بڑے عمر کے مرد و خواتین میں دینی شعور بیداری کے لئے منبر و محراب فاؤنڈیشن پندرہ نکاتی پروگرام پورے ملک میں چلا رہا ہے جس کے بڑے اچھے تاثرات سامنے آرہے ہیں مکتب حسامیہ اسلامیہ کاماریڈی میں بھی انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات و خواتین میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی فکر کی جارہی ہے جہاں آج طالبات کا قرآن پاک مکمل کرنا اور قرآنِ مجید کا حفظ کرنا بھی شامل ہے خواتین کا قرآن کی تعلیمات سے واقفیت ایک معاشرے کا سدہار ہوا کرتاہے اہل سروت کو چاہئے کہ ان مکاتب کو مزید مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں
سرپرست اجلاس مولوی شیخ نور الالیاس صدر اجلاس مولوی عبد الحفیظ وکیل ہاشمی صابری نے مکتب حسامیہ اسلامیہ کاماریڈی کی کارکردگی سے اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک پیش کی محمد امجد کونسلر نے طالبات کو میمونٹسس پیش کئے اس موقع پر مولانا اقبال خان اشرفی منے گوڑا پرگی وقارآباد ، الحاج شیخ محمد یوسف گلف الیکٹرانک، حافظ شیخ محمد امتیاز امام مسجد تحصیل ، معروف افسانہ نگار رحیم انور ،
حافظ ابوبکر صدیق ، شیخ عبد الوحید ، محمد نصیر الدین ، محمد جہانگیر ، عبد المتین اظہر مکتب کے طالبات کے والدین اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ، حافظ محمد عتیق الرحمن فائق اور حافظ شیخ محمد زکریا ، محمد عارف نے پروگرام کے انتظامات بحسن وخوبی انجام دیا اور مفتی سعید اکبر نقشبندی کی رِقّت انگیز دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا مفتی حسین احمد حسامی نگران مکتب حسامیہ اسلامیہ کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا.
Like this:
Like Loading...