Skip to content
خواتین کو کینسر مخالف ویکسین لگائی جائے، سدھا مورتی کا راجیہ سبھا میں مطالبہ
نئی دہلی ،3جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
راجیہ سبھا کی نامزد رکن سدھا مورتی نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کورونا کے دور میں ویکسی نیشن مہم چلائی گئی تھی اسی طرح خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسی نیشن مہم چلائی جائے۔ نصف آبادی میں اس بیماری کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ خواتین میں سروائیکل کینسر کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اس کی روک تھام کے لیے نوعمری کے دوران ویکسی نیشن کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرتی نظام ایسا ہے کہ خواتین اپنی صحت پر توجہ نہیں دے پا رہی ہیں۔جب وہ ہسپتال پہنچتی ہیں تو ان کا سروائیکل کینسر تیسرے یا چوتھے اسٹیج میں ہوتا ہے۔ ان کو بچانا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کہتے تھے کہ عورتیں خاندان کا مرکز ہیں۔
عورت کی موت کے بعد شوہر کو دوسری بیوی مل جاتی ہے لیکن بچوں کو دوسری ماں نہیں ملتی۔ انہوں نے سیاحت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اجنتا، ایلورا، تاج محل دیکھنے جاتے ہیں۔ لیکن ملک میں 42 ہیرٹیج سائٹس ہیں جن کی نہ تو زیادہ تشہیر کی گئی ہے اور نہ ہی لوگ ان کے بارے میں آگاہ ہیں۔ یہ ہمارا ملک ہے۔ ہمیں اس کی ثقافت کے بارے میں جاننا چاہیے۔
Like this:
Like Loading...