Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Protest rally of various organizations in Bagh Aama

پہلگام دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف باغ عامہ میں مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریالی

Posted on 28-04-202529-04-2025 by Maqsood

پہلگام دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف باغ عامہ میں مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریالی
بابو راؤ، منی لال شاہ، جاوید شریف، عبدالوہاب، مختار احمد فردین اوردیگرکاخطاب

حیدرآباد29اپریل(راست)باغ عامہ نامپلی میں حیدرآباد کی مختلف تنظیموں جاگوانڈیا جاگو، اے بی سی لافٹرکلب، مورننگ والکرس ، آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پہلگام دہشت گرد ا نہ واقعہ کے خلاف احتجاج کیااور ا یک بڑی ریالی نکالی جس میں عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر تنظیموں کے ذمہ داران نے پلے کارڈس تھام کر دہشت گردی مردہ باد، قومی یکجہتی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

اس موقع پر جاوید شریف ،عبدالوہاب خان، بابو راؤ ( چیرمین نیلوفر کیفے)، منی لال شاہ، میر سردار علی، محمد حنیف ڈھاکلی ، خالد احمد اشرفی ، رئیس خان ، محمد فیض، سریندر جی، محمدستار، محمد فاروق ، سنیل ،حافظ و قاری محمد علی قادری، ڈاکٹر عالمگیر رضوی ،ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اور دیگرے شخصیات نے جلوس ریلی میں شرکت کرتے ہوئے دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف اپنے غم وغصہ کااظہار کیااور حکومت سے درخواست کی کہ دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں ا ور متاثرین کوحکومت کی جانب ہر مدد فراہم کرنے کابھی احتجاجیو ںنے مطالبہ کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb