Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
The All India Muslim Personnel Board's "Bati Gul" program was exceptionally successful.

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا ’’بتی گل‘‘ پروگرام غیر معمولی طور پر کامیاب۔

Posted on 01-05-202501-05-2025 by Maqsood

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا ’’بتی گل‘‘ پروگرام غیر معمولی طور پر کامیاب۔
قوم و ملت کے اتحاد ویکجہتی کی خاطر اس میں شامل تمام سے اظہار تشکر:ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس

نیو دہلی،یکم مئی(پریس نوٹ)

ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس ترجمان و کنوینر تحفظ اوقاف مهم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی تحریک پر ’’بتی گل‘‘ کا پروگرام غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ پورے ملک سے بڑی حوصلہ افزاء اطلاعات مل رہی نہ صرف مسلم محلوں میں گھروں، دوکانوں، کارخانوں، بازار اور کاروباری مراکز میں 15 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ رہا بلکہ برادران وطن نے بھی اس میں شرکت کر کے مسلمانوں کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا غیر معمولی مظاہرہ کیا۔ یہاں تک کہ مساجد میں بھی عین عشاء کی نماز کے وقت لائٹ آف رہی۔ کیا شیعہ کیا سنی، کیا دیوبندی کیا بریلوی، بتی گل کے پروگرام میں سب کی مکمل شمولیت رہی۔ بعض وہ لوگ بھی جو اس علامتی پروگرام کے معترض تھے لیکن ملت کے اتحاد ویکجہتی کی خاطر اس مظاہرہ میں شامل ہو کر ” پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ ” کا منظر پیش کیا۔
بلیک آؤٹ کے اس مظاہرہ نے مرکزی حکومت کو بھی ایک واضح پیغام دیا ہے۔ جن حاشیہ برداروں اور کرائے کے ٹنوں کے ساتھ کے ساتھ وہ اچھل کودکر رہی تھی، ان کی حقیقت اور حیثیت بھی اس پر واضح ہو چکی ہو گی۔ اب بھی وقت ہے کہ حکومت اپنی غلطی کا اعتراف کرے اور ان سیاہ، تفریق پر مبنی اور دستور کے بنیادی حقوق و اسپرٹ سے متصادم ترمیمات کو واپس لے کر ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دے۔

مسلم پرسنل بورڈ کی جانب سے پوری امت مسلمہ ہندیہ ، ملک کے اقلیتی طبقات، سول سوسائٹی موومنٹس، دلت، ادی باسی اور اوبی سی طبقات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ تمام حضرات و خواتین اور ہمارے نوجوان دوستوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے غیر معمولی محنت و جوش و خروش سے کا مظاہرہ کیا، جس کے خوشگوار اثرات و نتائج سامنے آئے۔ مجھے یقین ہے آئندہ بھی آپ بورڈ کی آواز لیک کہتے رہیں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ وقف قانون میں کی گئیں یہ غیر قانونی اور دستور مخالف ترمیمات واپس نہیں لے لی جاتیں۔ براہ کرم اپنے شہر، گاؤں اور دیہات میں ہوئے بلیک آؤٹ کی کچھ تصاویر بورڈ کے ای میل آئی ڈی پر ضرور شیئر کریں۔
(aimplboard@gmail.com)آپ کے جن غیر مسلم دوستوں اور احباب نے اس پروگرام میں حصہ لیا ان کا شکریہ ضرور اور کریں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb