Skip to content
گلبرگہ،05؍مئی(پریس نوٹ ) اساتذہ کے پاس یہ طلباء امانت ہیں اور یہ خود اپنی صلاحیتوں سے انجان ہیں اس لئے اساتذہ ان طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں خصوصی توجہہ دیں اور ان کی ہمت افزائی کریں ان طلباء پر صحیح محنت ہوگی تو ان کی صلاحیتیں بڑھیں گی اور یہ ان کیلئے بہت بڑا کام ہوگا اور اساتذہ کیلئے یہ ذخیرہ آخرت بنے گا،
ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا غیاث احمد رشادی سرپرست مدرسہ تجوید القرآن ، آل انڈیا صدر صفا بیت المال، بانی و محرک منبر و محراب فاونڈیشن، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے مدرسہ تجویدالقرآن میں طلباء اور اساتذہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی اس جانب توجہہ دلانے کے بعد طلباء سے فرمایا کہ تمام طلباء محنت اور فکر و طلب کے ساتھ علم حاصل کریں، اللہ نے آپ کو ایک اچھے مدرسہ میں علم حاصل کرنے کا موقع عنایت فرمایا ہے ، اس کی قدر کریں اور خوب محنت کریں
،مولانانے طلباء کو تلقین فرمائی کہ آپس میں محبت سے رہیں کوئی بات ایسی نہ کہیں جس سے کسی ساتھی کا دل دکھے،حضرت نے اس بات کا طلباء سے وعدہ بھی لیا اور طلباء نے یک آواز ہو کر وعدہ بھی کیا۔مولانا نے مزید فرمایا کہ اپنے لئے اور اپنے اساتذہ و مدرسہ اور مدرسہ کے ذمہ داران کیلئے بھی دعائیں کرتے رہیں۔مولانا نے فرمایاکہ جس تیز رفتاری کے ساتھ یہ مدرسہ اور اسکول آگے بڑھ رہا ہے یقین ہیکہ دین اور دنیا کے علم کی جامعیت کے ساتھ یہ دونوں ادارے مثالی بنیں گے۔ اور ان اداروں کے ساتھ طلباء کو بھی مثالی بننا ہے۔
نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد امسال حضرت کا اساتذہ و طلباء سے یہ پہلا خطاب ہے ۔خطاب سے قبل حضرت مولانا غیاث احمد رشادی نے اسٹینلی اسلامک انگلش میڈیم اسکول اور مدرسہ تجویدالقرآن کا معائنہ بھی فرمایا۔حضرت مولانا نذیر احمد رشادی نے اس خصوصی مجلس میں حضرت مولانا غیاث احمد رشادی کی مدرسہ آمد پر استقبال و شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکول اور مدرسہ کے نئے اساتذہ کا حضرت مولاناغیاث احمد رشادی سے تعارف کروایا اور اپنے خطاب میں فرمایا کہ عالمیت کے پانچ سالہ نظام کے ساتھ حفظ و ناظرہ کے اس وقت مدرسہ میں 200سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور انشاء اللہ 2025کی تکمیل تک 300طلباء ہونگے
اور 2030تک 500طلباء کا منصوبہ ہے، مولانا نے فرمایا کہ مدرسہ میں دینی تعلیم کا جو معیار قائم ہوا ہے عصری تعلیم کیلئے بھی وہی معیار کی کوشش اور منصوبہ ہے۔ اس وقت دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا نظام جاری ہے اور اس کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔آخر میں حضرت مولانا غیاث احمد رشادی کی دعاء پر یہ خصوصی مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...