Skip to content
(حیدرآباد 5؍ مئی 2025ء )حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کے سانحہ ارتحال پر دلی حزن وملال کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا ایک عظیم المرتبت شخصیت مخلص عالم دین، اور ر وحانی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت اور امت کی اصلاح و فلاح کے لیے وقف کر دی۔
ان کا وصال نہ صرف ان کے خاندان اور شاگردوں کے لیے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمت اللہ علیہ ایک عالم ربانی باعمل، با کردار مربی، مخلص وہمدرد قائد اور ملت کے عظیم محسن تھے، جن کی ذات علم، حلم، محبت، اخلاص، دور اندیشی، ایثار اور قیادت کی تمام تر خوبیوں سے مالامال تھی۔
آپ نے اپنی علمی، دینی اور تربیتی مساعی سے برصغیر کے گوشے گوشے میں علم و عمل کے چراغ روشن کیئے آپ جامعہ اشاعت العلوم، اکل کوا کے بانی اور روحِ رواں اور دارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم اور رکن شوری تھے، یہ جامعہ آج جس علمی و عملی رفعت پر فائز ہے، وہ آپ کی شبانہ روز محنت، بے مثال اخلاص اور حکیمانہ قیادت کی روشن دلیل ہے،مولانا وستانوی صاحب روایتی اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری مضامین کی تعلیم کے فروغ کی کوشش میں ہمہ تن کوشاں تھے ‘آپ کی ذات تاریخ کے ایک عظیم اور روشن کی حیثیت سے ہمیشہ محفوظ رہے گی ‘ قرآن وسنت کی ترویج واشاعت اور مساجد کی خدمت کے حوالے مولانا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورآپ کی خدمات کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
اللہ تعالی تعالی آپ کو خدمات کو قبول فرمائیں، صدر محترم نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ عطافرمائیں۔پسماندگان، کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آج صبح ریاستی دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ میں مولانا کیلئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا اور ان کے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی گئی ۔اسی طرح صدر محترم نے جمعیۃ علماء تلنگانہ کے تمام صدرو نظمائے اعلی اور جمعیۃ علماء کے تمام کارکنان سے مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست کی ہے۔
Like this:
Like Loading...