Skip to content
تحفظ اوقاف ہر مسلمان کا دینی و ملی فریضہ :مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
تحفظ اوقاف کانفرنس ضلع میڈچل ملکاجگری کے سلسلے میں ضلع کنوینر سید عمر شفیع کی زیر قیادت کل جماعتی وفد کی صدر بورڈ سے ملاقات
حیدرآباد،5مئی(پریس نوٹ)تحفّظ اوقاف کانفرنس ضلع میڈچل ملکاجگری کے سلسلے میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے ناچارم اپل، میں عنقریب منعقد ہونے والے اجلاس عام تحفّظ اوقاف کانفرنس کے سلسلے میں، وقف بچاؤ دستور بچاؤ مہم (AIMPLB) ضلع میڈچل ملکاجگری کے ضلع کنوینر مولانا سید عمر شفیع کی زیر قیادت کل جماعتی وفد (اہل دیوبند، اہل سنت والجماعت، جمعیت اہل حدیث، مقامی جماعت اسلامی ہند اور دیگر معززین کے وفد) نے صدر بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی
اس موقع پر صدر بورڈ نے
کل جماعتی وفد کی آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور سب کی حوصلہ افزائی فرمائی اور اپنی دعاؤں سے نوازا اور پروگرام کے حوالے سے
نہایت قیمتی مشورے دیے اور پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس کے بعد کل جماعتی وفد نے ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور وقف بچاؤ دستور بچاؤ مہم کے ریاست تلنگانہ کے کنوینر مولانا غیاث احمد رشادی صاحب سے ان کے دفتر پر ملاقات کی اور تحفظ اوقاف کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی مشورہ کیا مولانا نے مفید مشورے دیے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
اس کے بعد کل جماعتی وفد نے جماعت اسلامی ہند ریاست تلنگانہ کے دفتر پر امیر حلقہ ڈاکٹر خالد مبشر ظفر صاحب سے ملاقات کی اور پروگرام میں شرکت کی ان کو درخواست کی اور انہوں نے اس کو بخوشی قبول کیا اور اپنے مکمل تعاون کا اور حاضری کا یقین کروایا اور مجموعی کام کرنے کے انداز کو سراہا اور اسے منفرد اور موجودہ حالات کے لیے ضروری قرار دیا،
کانفرنس کا مقصد عوام و خواص میں شعور بیداری، اوقاف کے تحفظ کی اہمیت اور آئینی حقوق سے آگہی فراہم کرنا ہے،
کل جماعتی وفد میں مقامی جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران میں محمد عبدالرحیم صاحب عبداللہ بھائی محمد عبدالرحیم صاحب لطیف بھائی عبدالباری صاحب مقامی جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران میں امیر مقامی محمد عبدالحمید صاحب جناب قمر بھائی اور جناب محمد اعظم صاحب محمد حاجی سید عبدالقدیر محمد کامل محمد محمد سمیر محمد مجیب
اور دیگر ذمہ داران موجود تھے
Like this:
Like Loading...