Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
bidens-comment-on-the-supreme-court-decision-now-american-leaders-will-be-free-to-ignore-the-law

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بائیڈن کا تبصرہ. اب امریکی لیڈر قانون کو نظرانداز کرنے کیلئے آزاد ہوں گے

Posted on 04-07-2024 by Maqsood

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بائیڈن کا تبصرہ.
اب امریکی لیڈر قانون کو نظرانداز کرنے کیلئے آزاد ہوں گے

واشنگٹن ، 3جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

امریکی صدر بائیڈن کی سپریم کورٹ کے پیر کے فیصلے پر تنقید، ’’کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے۔ حتیٰ کہ امریکہ کا صدر بھی۔امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک فیصلے میں سابق صدور کو عدالتی کارروائی سے محدود استثنیٰ دیا تھا۔سابق صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی فتح قرار دیا تھا۔امریکی صدر بائیڈن نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جس میں عدالت نے امریکی صدور کو اپنے عہدہ کی مدت میں، کارِ سرکار کے معاملے میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ دیا تھا۔یہ کیس سابق صدر ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مبینہ طور پر تبدیل کرنے سے متعلق تھا۔صدر نے کہا، کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے۔ حتیٰ کہ امریکہ کا صدر بھی۔

انہوں نے صدارتی اختیارات کی حدود کا احترام کرنے کا عزم کیا اور انتباہ کیا کہ مستقبل کے صدور ایسا نہیں کریں گے۔بائیڈن نے کہاکہ کوئی بھی صدر، چاہے ڈونلڈ ٹرمپ ہوں، اب قانون کو نظرانداز کرنے میں آزاد ہوگا۔امریکہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سابق صدور کو عدالتی کارروائی سے محدود استثنیٰ حاصل ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے دعوے سے متعلق ایک مقدمے میں اعلیٰ ترین عدالت نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر کے سرکاری حیثیت میں کیے گئے اقدامات کو عدالتی کارروائی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔

لیکن اس کا اطلاق ان کے ایسے اقدامات پر نہیں ہوتا جو غیر سرکاری تصور ہوتے ہوں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں سال 2020 کے الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوشش کے معاملے پر عدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔صدر نے کہا کہ پیر کے روز عدالتی فیصلہ، سپریم کورٹ کی جانب سے بقول ان کے، ’’ملک میں طویل عرصے سے موجود قانونی اصولوں پر موجودہ برسوں میں ہونے والے حملے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے ابارشن اور سول رائیٹس کی جدوجہد کے زمانے کے ووٹنگ کے قوانین سے متعلق فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے، ’’ملک میں قانون کی حکمرانی کو گزند پہنچی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک فیصلے میں کہا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سرکاری امور کے معاملے میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے، لیکن اس کا اطلاق غیر سرکاری معاملات پر نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے چھ جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہاں موجودہ صدر جو بائیڈن کی سال 2020 کے انتخابات میں کامیابی کی توثیق کا عمل جاری تھا۔اب جب کہ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہیں تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا فوری طور پر اثر یہ ہو گا کہ ان کے خلاف وفاقی الزامات کا فیصلہ 2024 کے انتخابات سے پہلے نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb