Skip to content
آپریشن سندھور اپڈیٹس:
اویسی نے سرجیکل اسٹرائیکس کا خیرمقدم کیا: پاکستان کی دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہونا چاہیے۔
نئی دہلی،7؍مئی( ایجنسیز/الہلال میڈیا)
پہلگام حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ بھارت کی جانب سے اس جوابی کارروائی کو آپریشن سندورکا نام دیا گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کا بیان سامنے آیا ہے۔
اسد الدین اویسی نے ہندوستان کے اس قدم کی تعریف کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے ایک پوسٹ میں لکھا
میں پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہماری دفاعی افواج کی طرف سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیکس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو سخت سبق سکھایا جانا چاہیے تاکہ دوسرا پہلگام دوبارہ نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہوگا۔ جئے ہند!
ہندوستان کے اس اقدام کے بعد ہندوستان اور بیرون ملک کئی لیڈروں کے ردعمل سامنے آئے ہیں، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے آپریشن سندھور پر کہا، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ جئے ہند! اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، جئے ہند، بھارت ماتا کی جئے. نہ دہشت گردی ہونی چاہیے اور نہ ہی علیحدگی پسندی ۔ ہمیں اپنے بہادر فوجیوں اور ہندوستانی فوج پر فخر ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے بھی بھارتی فوج کی کارروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسے پہلگام میں اس کا مذہب پوچھنے پر قتل کیا تھا۔ اب اس کا خمیازہ بھگتنا ہے۔ چترویدی نے پوسٹ میں مزید لکھا، ہم ہر ماتھے پر لگے سندور کو نہیں مٹنے دیں گے، اگر مٹا دیا گیا تو ہم اس کا جواب دیں گے۔ سلام سپاہی! سلام بھارت! جئے ہند!
Like this:
Like Loading...