Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Voter list revision process in Bihar detrimental to constitutional rights and electoral justice, Maulana Mahmood Asad Madani,

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی کی طرف سے ملک اور فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

Posted on 07-05-2025 by Maqsood

نئی دہلی، 7 مئی۔(ایجنسیز) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے پہلگام دہشت گردانہ عمل کے جواب میں بھارت کی طرف سے فوجی کارروائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی خودمختاری، سالمیت اور دفاع کے مسئلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ اگر پاکستان کی جانب سے کوئی جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہم واضح اور دوٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ پورا ملک، تمام مذاہب کے لوگ اور بالخصوص مسلمان، اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

’’ہندستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہماری قومی اورآئینی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماءہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے اور آج جب کہ ہماری سرحدوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ہر سطح پر قوم میں اتحاد، صبر اور قربانی کے جذبہ کو فروغ دیں گے۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے۔ہم دشمنوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندستان ایک متحد قوم کی طرح ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb