Skip to content
نئی دہلی۔12مئی (پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخبار ی بیان میں کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیر پا امن پر زور دیتی ہے۔ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ ایک اہم قدم ہے جو امن کی امید کو زندہ کرتا ہے،، خاص طور پر پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں خاندانوں کے لیے، جو طویل عرصے سے تنازعات اور جنگ کا درد جھیل رہے ہیں۔ یہ جنگ بندی انسانیت کیلئے ایک روشنی کی کرن ہے، جس نے ان گنت جانوں کو بچایا ہے — وہ نوجوان جن کو جنگ میں کھو دیا گیا اور والدین جو غم زدہ ہوں گے، اور وہ کمیونٹیز جو بے گھر، مایوس ہوکر مشکلات سے دوچار ہوں گے۔
جنگ بندی تباہی پر بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عام لوگوں کے محفوظ اور پرامن مستقبل کے خوابوں کو اہمیت دی جائے۔
ایس ڈی پی آئی ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے اس جنگ بندی کو ایک مضبوطاور دیرپا امن میں تبدیل کرنے کے لیے پائیدار اور مخلصانہ بات چیت میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہے۔ ہم سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امن صرف ایک وقفہ نہیں بلکہ ایک مستقل حقیقت ہے۔ہمیں مل کر فیصلہ کرنا چاہئے کہ مستقبل میں کھبی بھی ہمارے لوگوں کی زندگیوں پر جنگ کا سایہ نہ پڑے۔
Like this:
Like Loading...