Skip to content
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام
دیہاتوں میں برسرخدمت ائمہ و معلمین کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام
حیدرآباد،13مئی (پریس نوٹ ) مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب مورخہ14مئی 2025ء بروز چہارشنبہ بعد نمازِ فجر تا عصر مدرسہ معیز العلوم کویلی چوراہا ظہیر آباد ضلع سنگاریڈی میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر اہتمام مجلس تحفظ ختم نبوت ظہیر آباد کی جانب سے دیہاتوں میں قائم دینی تعلیمی مکاتب کے آئمہ ومعلمین کا ایک روزہ تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے، اس پروگرام میں ضلع سنگاریڈی کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک کے اضلاع بیدر اور بسواکلیان کے دیہاتوں میں برسرخدمت آئمہ و معلمین شریک ہوں گے،
مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ، صدارت کریں گے،اس کے علاوہ مولانا مفتی غیاث محی الدین صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کریم نگر، مولانا نذیر احمد شکیل حسامی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بیدر مولانا انصار اللّٰہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ، مولانا مفتی عبد الصبور قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ظہیر آباد اور مولانا مفتی شیخ جعفرقاسمی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز کے تربیتی خطابات ہوں گے۔مختلف تنظیموں واداروں کے تحت دیہاتوں میں برسرِخدمت ائمہ ومعلمین سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔
Like this:
Like Loading...