Skip to content
نظام آباد جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی ۲۰۲۵ءمہم کاآغاز .
مکہ مسجد نظام آباد میں مسلمانوں کی کثیر تعداد رکنیت حاصل کی

نظام آباد،16مئی(الہلال میڈیا)زیر قیادت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی (صدر جمعیتہ علماء ہند )زیر سرپرستی حافظ پیر شبیر احمد صاحب (صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ) زیر نگرانی حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب (خادم جمعیۃ علماء )ملت اسلامیہ کی دینی قیادت ملی مسائل کے حل آئینی تحفظات کے دفاع اور امت کے اتحاد کے لئے جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر ممبر سازی مہم جاری ہے اسی سلسلہ میں آج بروز جمعہ 16مئی 2025ء۔ مکہ مسجد احمد پورہ کالونی میں جمعیتہ علماء ہند کا ممبر سازی کیمپ لگایا گیا جسمیں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جمعیتہ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی .
جمیع ارکان جمعیۃ کی جانب سے تمام مسلمان بالخصوص شہر نظام آباد سے گزارش کی جاتی ہیکہ اس ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ، اسی طرح ضلع نظام آباد کے منڈلوں میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز ہوچکا ہے ،اپنے تمام جاننے والوں کو اس سے واقف کروا کر ممبر بنائیں ،اس موقع پر موجودحاضرین میں مولانا عبدالناصر قاسمی ،مولانا سید ثناء اللہ،مولانا واصف ایوبی،حافظ نسیم اللہ غازی،حافظ عبدالولی،جناب افضل الدین صاحب سابق صدر عید گاہ کمیٹی جناب عنایت علی افروز خازن عید گاہ کمیٹی حافظ عتیق احمد ،جناب ضیاء احمد صدر کانگریس جناب احمد علی خان جرنلسٹ فہام الدین،عبداللہ انجینیر،حافظ عبدالمجیب دیگر موجود تھے
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...