Skip to content
حیدرآباد16مئی(پریس نوٹ) تلنگانہ حکومت کے تحت چلائے جانے والے اقلیتی اقامتی اسکول وکالج یاقوت پورہ گرلز۔1کی طالبات نے ایس ایس سی وانٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج پرنسپل نسیم النساء بیگم نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا مجموعی فیصد87 رہا۔ سی ای سی فرسٹ ایئرمیں سوپنا نے 600میں سے460اورسکینڈ ایئرمیں نکہت فاطمہ نے 1000میں 923نمبرات حاصل کئے۔ ایچ ای سی سال اوّل میں ماریہ فاطمہ نے 500میں سے470اورسال دوم میں عافیہ تبسم نے1000میں سے 933نمبرات حاصل کئے ۔
اسی طرح اسکول کی طالبات نے ایس ایس سی نتائج میںبھی شاندار مظاہرہ کیاہے۔ کامیابی کا مجموعی فیصد98 رہا۔اسکول کی9طالبات نے 500سے زائد نمبرات حاصل کئے۔ سفینہ فاطمہ نے سب سے زیادہ542نمبرات حاصل کئے۔ پرنسپل نے اولیائے طلبہ اور سرپرستو ں سے اپیل کی ہے کہ اسکول اور کالج میں تعلیمی سال 2025-26کیلئے داخلو ںکا عمل جاری ہے۔
اسکول میں پانچویں جماعت سے لیکردسویں جماعت او رانٹرمیڈیٹ سال اوَّل میں سی سی ای اور ایچ ای سی میں داخلے جاری ہیں۔ اپنی بچیوں کو اسکول وجونیئر کالج میں داخلہ دلواکر ان کے مستقبل کوبہتربنائیں۔اسکول وکالج میں ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ اعلیٰ تعلیم اور معیاری خوراک کابھی مفت اہتمام ہے۔ درخواستیں راست پہنچ کرجمع کرائی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7995057905 پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔
Like this:
Like Loading...