Skip to content
چندرابابونائیڈو کی پی ایم مودی سے ملاقات، ریاستی ترقی کیلئے مشاورت
نئی دہلی ، 4جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریاست کی ترقی کے لیے اہم تجاویز میں مرکز سے تعاون طلب کیا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چندرابابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں اہم شراکت دار ہے۔انہوں نے ریاست میں مرکز سے مدد طلب کی۔
ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو دہلی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے ریاست سے متعلق مسائل پر مرکزی وزراء نتن گڈکری اور پیوش سے بھی ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نائیڈو دیگر مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں جن میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور وزیر صحت جے پی نڈا شامل ہیں۔
Like this:
Like Loading...