Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
مزاحمت میں متحد:ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع کی وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر لڑائی کی کال

بی جے پی فوج کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرے۔ فوج آئین کی وفادار ہے کسی فرد کی نہیں۔ ایس ڈی پی آئی

Posted on 18-05-202518-05-2025 by Maqsood

نئی دہلی۔18مئی(پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی جانب سے بھارتی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی شدید مذمت کی ہے۔اس ضمن میں پارٹی کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا کا یہ بیان کہ ”فوج اور اس کے سپاہی وزیر اعظم نریندر مودی کے قدموں میں جھکتے ہیں“ نہ صرف بدقسمتی ہے بلکہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی عزت اور قربانی کی بھی توہین ہے۔

یہ بیان ہمارے فوجیوں کے وقار کو کم سے کم کرکے انہیں محض سیاسی ہتھیار بناتا ہے۔ ہندوستان اور اس کی فوج آئین کی ذمہ دار ہے، کسی فرد کے ماتحت نہیں۔ نریندر مودی ملک کے وزیراعظم ہیں، بادشاہ نہیں کہ فوج یا ملک ان کے سامنے جھک جائے۔ بی جے پی کی طرف سے آپریشن سندور کی کامیابی کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرنا، ‘ترنگا یاترا’ کو پروپیگنڈے کا ایک آلہ بنانا، اور وزیر وجے شاہ کی طرف سے کرنل صوفیہ قریشی جیسے ملک کے اتحاد کی علامت پر معروضی تبصرہ کرنا، اس پارٹی کی تقسیم کی اور مفاد پرست سیاست کو نمایاں کرتا ہے۔

ایس ڈی پی آئی بی جے پی سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک سیاست کو فوری طور پر روکے۔ ہماری فوج کا احترام کیا جائے، انہیں کسی پارٹی کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنایا جائے۔ علاوہ ازیں ہم تمام ہندوستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوجیوں کی بہادری کا احترام کریں اور کسی ایسے بیان یا خیال کی مخالفت کریں جو کسی لیڈر کو ملک کی خودمختاری سے بالاتر ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہو۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb