Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

’’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ‘‘ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت خواتین کا احتجاجی جلسہ عام

Posted on 21-05-2025 by Maqsood

’’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ‘‘ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت خواتین کا احتجاجی جلسہ عام

حیدرآباد،21مئی(پریس نوٹ) قومی کنوینر وقف رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاہورڈ کی اطلاع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (خواتین ونگ) کے زیر اہتمام آج 22 مئی 2025 بروز جمعرات بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام ”وقف بچاو?، دستور بچاو?” کے عنوان سے عیدگاہ بلالی ہاکی گراو?نڈ مانصاحب ٹینک حیدرآباد، منعقد ہو رہا ہے۔ یہ جلسہ خواتین کے دستوری، سماجی اور شرعی حقوق کے تحفظ، خصوصاً وقف املاک کے تحفظ اور آئینی اقدار کی بحالی کے لیے ایک مو?ثر آواز بننے جا رہا ہے۔اس پرجوش اور فکری اجتماع کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم فرمائیں گے، جب کہ ملک بھر سے ممتاز علمائے کرام، دانشوران، اور دینی رہنما اس تاریخی اجلاس میں شرکت و خطاب کریں گے۔نمایاں شرکاء اور مقررین میں بیر سٹرجناب اسد الدین اویسی صاحب (رکن پارلمینٹ و رکن بورڈ)، حضرت مولانا سیداکبر نظام الدین صاحب(رکن بورڈ)، جناب ڈاکٹر متین الدین قادری صاحب (رکن بورڈ)، جناب ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب (رکن بورڈ)، جناب ضیاء الدین نیر صاحب (رکن بورڈ)، حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشا صاحب امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراو (رکن بورڈ)، حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال و (رکن بورڈ)، حضرت مولانا ابراہیم حسینی صاحب عرف سجاد پاشاہ صاحب (رکن بورڈ)، حضرت مولانا سید مسعود حسین مجتہدی صاحب (رکن بورڈ)،حضرت مولانا نثار حسین حیدر آغا صاحب (رکن بورڈ)، حضرت مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب کنوینر وقف بچاو? دستور بچاو? مہم تلنگانہ و آندھرا، اور محترمہ جلیسہ یاسین سلطانہ صاحبہ (رکن بورڈ) شامل ہوں گے۔مزید براں، حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی (سکریٹری) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، جناب قاسم رسول الیاس صاحب ترجمان بورڈ، محترمہ مہوا متھوراصاحبہ رکن پارلیمنٹ، محترم مولانا محب اللہ ندوی صاحب رکن پارلیمنٹ اور جناب عمران مسعود صاحب (رکن پارلیمنٹ) کی شرکت جلسہ کی قومی سطح پر اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جناب عبد القدیر صاحب (شاہین ادارہ جات)، مولانا شفیق عالم جامعی صاحب(جمعیت اہل حدیث)، حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب صدر جمعیت العلماء،جناب خالد مبشر الظفرصاحب (جماعت اسلامی)مفتی محمود زبیر جمعیہ العلماء تلنگانہ اور مختلف مسالک، تنظیموںاور جماعتوں کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گے۔اس جلسہ کی انتظامی ذمہ داری جناب رفعت اللہ شاہد صاحب کر رہے ہیں، جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رفعت سیما اور ڈاکٹر آمنہ رفعت کے سپرد ہے۔ جمیع ارکان بورڈنیخواتین اسلام سے جوق در جوق شرکت کے لیے خصوصی اپیل کی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb