Skip to content
نئی دہلی،21مئی(ایجنسیز)چین، پاکستان اور افغانستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے، جو کہ جاری علاقائی کشیدگی کے درمیان ایک اہم سہ فریقی پیش رفت ہے۔ یہ اعلان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
افغانستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو کابل تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات پر اتفاق بیجنگ میں چین، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی اجلاس میں ہوا۔
چین نے ایک بار پھر ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو طویل مدت میں ہندوستان کے مفادات پر ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بدھ کو بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کو بھی چین کے زیر اہتمام انفراسٹرکچر کنیکٹوٹی پروجیکٹ بارڈر روڈ انیشی ایٹو (BRI) میں شامل کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت چین کے صنعتی شہروں کو ملانے والی ایک سڑک پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے ہوتی ہوئی گوادر پورٹ (بلوچستان، پاکستان) تک جاتی ہے۔ اب چین کا افغانستان کو اس بندرگاہ سے ملانے کا ارادہ پورا ہو جائے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔
مذکورہ ملاقات کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ‘تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور اقتصادی رابطے کے لیے سہ فریقی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ ان تینوں کے درمیان سفارتی روابط قائم کرنے، باہمی بات چیت بڑھانے اور باہمی کاروبار بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی بات ہوئی۔
Like this:
Like Loading...