نفرت پھیلانے اورگستاخیاںکرنے والوںکے خلاف حکومت سے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ ۔
نبی رحمت ﷺ کے شان اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء کا بیان
حیدرآباد ( 27؍ مئی 2025ء ) حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ چلکولا پروین نامی شخص جو ایک جرنلسٹ ہے جس کا (U) نیوزنام سے ایک یوٹیوب چینل ہے ۔ جس نے نبی رحمت ﷺ کے شان اقدس میں گستاخی کی اور دین اسلام کے بارے میں غلظ بیانی سے کام لیا اس کی ہم پرزورمذمت کرتی ہے۔ اور ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے تلنگانہ کے بیشتر اضلاع ضلع کریم نگر ‘ نلگڈہ ‘ ونپرتی ‘ میٹر چل ملکاجگری‘ کے پولیس اسٹیشن میں گستاخی رسول کے خلاف شکایت درج کرائیں گئے۔
مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے مزید کہا کہ ہم مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہے مگر نبی ﷺ کے شان میں ذرا برابر کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ صدر محترم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چلکولا پروین کو فورا گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت سے سخت کار وائی کی جائے ۔آئے دن سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ احباب شوشل میڈیا کے ذریعہ اور سیاسی قائدین اس قسم کی گستاخیاں کررہے ہیں تاکہ وہ ترقی کرسکے ۔کچھ دن پہلے اس طرح کا ایک واقعہ ضلع کریم نگر میں پیش آیا جس پر ریاستی جمعیۃ علماء اور ضلع کریم نگر کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کی کوشش سے گستاخی رسول کے خلاف ایف ائی آر ‘درج کرکے اس کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح ریاستی جمعیۃ علماء حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کو بھی گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت کار وائی کی جائے ۔ صدر محترم نے کہا ایسے واقعات سے ساری مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی سازش کی جارہے ہیں ۔ایسے افراد کے خلاف حکومت اور پولیس کے ذمہ داران فوری اقدام کرتے ہوئے ناموس رسالت کے گستاخوںکو سخت سے سخت سزا دے جائے تاکہ ایسے واقعات رونماں نہ ہو ۔